بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کا مورال بلند رکھنے کے لیے دہشت گردی کے خلاف دو ٹوک مؤقف ضروری ہے جب کہ بعض مبصرین کہتے ہیں کہ دہشت گردوں کو ڈھیل دینے کے بجائے سخت پالیسی اپنانا ہو گی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال ملک سے ایک لاکھ 79ہزار 210 افراد فریضہ حج ادا کریں گے جن میں سے نصف یعنی 89 ہزار چھ سو افراد اسپانسر شپ حج اسکیم کے تحت منتخب کیے جائیں گے۔
پاکستان میں ساتویں مردم شماری جاری ہے جو ملکی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری بھی ہے۔ اسی لیے حکام پُرامید ہیں کہ مردم شماری کی شفافیت پر سوالات نہیں اٹھائے جائیں گے۔ اس بار مردم شماری میں ماضی کے مقابلے میں کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں؟ بتار ہے ہیں چیف مردم شماری کمشنر ڈاکٹر نعیم الظفر اس رپورٹ میں۔
مرکز میں اتحادی حکومت میں شامل دوسری بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے علیحدگی کا اشارہ دیا ہے۔
پاکستان کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض پروگرام کی بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے اور ایسے میں حکومت معاشی مدد کے لیے دوست ممالک کی طرف دیکھ رہی ہے۔
انتخابی امور کے تجزیہ نگار سرور باری کہتے ہیں کہ حالیہ عرصے میں حکومتی اتحاد کے ووٹ بینک میں کمی دیکھی گئی ہے اور حزب اختلاف کی جماعت پی ٹی آئی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ لہٰذا ایسی صورت میں حکمران اتحاد کو لگتا ہے ضمنی انتخابات کے نتائج ان کے حق میں نہیں آئیں گے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ججز کے اختلافی نوٹ نے حکومت اور حزبِ اختلاف کو موقع دے دیا ہے کہ وہ اس فیصلے کی اپنی اپنی تشریح کر رہے ہیں۔
شمار کنندگان معلومات کو کاغذ کے بجائے کمپیوٹر ٹیبلیٹ پر اندراج کرے گا۔ ادارۂ شماریات کے ترجمان کے مطابق تمام رہائشی اور اقتصادی یونٹس کی الیکٹرانک لسٹنگ کی جائے گی اور تجارتی یا رہائشی ہر ڈھانچے کی جیو ٹیگنگ ہو گی۔
پاکستان میں یوکرین کے سفیر کہتے ہیں کہ پاکستان یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔ لیکن یوکرین کے خلاف روسی جارحیت پر اسلام آباد کی پوزیشن کافی مبہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان روسی جارحیت کی مذمت کرتا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ مغرب کی کٹھ پتلی بن گیا ہے۔
روس یوکرین جنگ پر اسلام آباد کا مؤقف غیر جانب دار رہا ہے اور اس سے قبل پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کی طرف سے پیش کردہ قرارداد کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔
یاد رہے کہ 17 جنوری کو صرف 15 اراکین اسمبلی کی موجودگی میں قومی اسمبلی نے فوج داری قوانین (ترمیمی) ایکٹ 2023 کے سیکشن 298-A میں ترمیم کی منظوری دی تھی۔
سابق چیئرمین سینٹ اور آئینی ماہر وسیم سجاد کہتے ہیں کہ یہ آئین کا تقاضا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے 90 روز کے اندر انتخابات ہونے ہیں۔ اس وقت دو صوبوں میں نگران حکومت ہے۔ آئین کہتا ہے کہ حکومت منتخب لوگوں کے پاس ہوگی اور نگران حکومت کی مدت میں طوالت کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔
منگل کو لاہور میں خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی سے ملاقات کے بعد گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دو مرحلوں میں انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا کیوں کہ اس پر اربوں روپے کی زائد رقم خرچ ہو گی۔
پرویز مشرف نے بطور آرمی چیف بھارت کے خلاف جارحانہ حکمتِ عملی اپنائی اور بعض مبصرین کے مطابق گارگل جیسے محاذ کھولے لیکن ان کے دور میں پاکستان اور بھارت کشمیر جیسے تنازعے پر امن معاہدے کے قریب بھی پہنچے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کو اب تک حکومت کی جانب سے اے پی سی میں شمولیت کا باضابطہ دعوت نامہ نہیں ملا ہے۔
پاکستان کے درآمدی بل کا ایک بڑا حصہ توانائی پر مشتمل ہوتاہےاور روپے کی گرتی ہوئی قدر درآمدی اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔ایسے میں خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں کہ رواں ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مشن چیف نیتھن پورٹر نے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی قیادت میں معاشی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کیے اور پاکستان کی معاشی صورتِ حال اور مجوزہ اصلاحات پر تبادلۂ خیال کیا۔
ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بات چیت کے ذریعے یوکرین تنازع کا پر امن حل چاہتا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کے خلاف اقدامات اور رہنماؤں کی گرفتاریاں حکومت نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے پیغام ہے۔
پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کے مطابق اس وقت اسٹیبلشمنٹ کا نیوٹرل ہونا ملکی مفاد میں نہیں کیوں کہ ملک مشکل میں ہے۔ اسٹیبلشمنٹ شفاف الیکشن کا اعلان کرائے اور پھر نیوٹرل ہو جائے۔ وائس آف امریکہ کو دیے گئے انٹرویو میں اُن کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو گرفتار کرکے اسٹیبلشمنٹ نے پی ٹی آئی کو پیغام دیا۔
مزید لوڈ کریں