عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
جنرل فیض حمید کے خلاف ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملہ پر تحقیقات ہورہی تھیں لیکن اب آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی متعدد مواقع پر پاکستان آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کی، لہذا ان کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور ملٹری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں نیشنل علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا جرم فساد فی الارض ہے۔ پاکستان فوج اللہ کے حکم کے مطابق فساد فی الارض کے خاتمے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
سابق وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ نو مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں اور اگر ان فوٹیجز میں پی ٹی آئی کا ایک بھی کارکن نظر آیا تو معافی مانگ لوں گا۔
حکومتِ پاکستان نے بنگلہ دیش میں وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے اقتدار کے خاتمے پر اب تک کوئی باضابطہ ردِعمل جاری نہیں کیا ہے۔ دفترِ خارجہ سے رابطے کے باجود اس بارے میں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
پیر کو راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی اور مذموم مقاصد کے لیے فوج کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ بدقسمتی سے مافیا سمجھتا ہے کہ پاکستان کی تباہی میں اس کی کامیابی ہے۔
دبئی میں ایک عرصے سے یہ شکایات سامنے آ رہی ہیں کہ یہاں سے ملازمت یا وزٹ پر آنے والے کچھ پاکستانی افراد خواتین کی اجازت کے بغیر اُن کی ویڈیوز بناتے ہیں اور انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کنٹرول کرنے سے ملک میں آن لائن بزنس اور بینکنگ سمیت دیگر کئی شعبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
مختلف مذہبی تنظیموں نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے جمعے کو ملک بھر میں اجتجاج کا اعلان کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا مرکز بنا ہوا تھا جہاں سے پاکستان مخالف اور ملکی سالمیت کے خلاف پروپیگنڈا بھی چلایا جاتا تھا۔
اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم فیض آباد پر تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنان ایک بار پھر دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ تقریباً تین روز سے جاری اس دھرنے کی وجہ سے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے جس سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ دھرنے کے شرکا کا مطالبہ کیا ہے؟ بتا رہے ہیں عاصم علی رانا۔
صحافی مطیع اللہ جان نے تبصرہ کیا کہ اس فیصلے سے ثابت ہوا کہ 11 ججز نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غلط کہا ہے۔ لہذا اب چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کا اپنے عہدوں پر برقرار رہنا درست نہیں ہو گا۔
افغان مہاجرین کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم سیکیورٹی معاملات پر بات چیت کے لیے افغانستان جانے والے ہیں
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں یہ کام پہلے بھی ہو رہا تھا۔ لیکن اب وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ پہلے سے جاری غیر قانونی کام کو قانونی کور دینے کے لیے کیا ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ فیصلہ کب سنایا جائے گا، اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن فیصلہ سنانے سے پہلے آپس میں مشاورت کی جائے گی۔
کینین ہائی کورٹ کی جج جسٹس سٹیلا موٹوکو نے ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق کی درخواست پر پیر کو فیصلہ سناتے ہوئے کینین پولیس کی فائرنگ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (سی آر ایس ایس) کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان صوبے پرتشدد واقعات کے مراکز رہے جہاں اس عرصے میں تقریبا 92 فی صد اموات اور 87 فی صد دہشت گردانہ کارروائیاں اور آپریشنز ہوئے۔
سخت گرمی، درجنوں پی ٹی آئی وکلا، درجنوں صحافی اور پی ٹی آئی ورکرز ایک ہی کمرے میں سب جمع ہو جائیں تو گرمی اور حبس کا جو حال ہو سکتا ہے وہی ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا کی عدالت میں تھا۔
بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کے خلاف یہ کیسز ختم بھی ہو گئے تو بھی نئے کیسز بنا کر اُنہیں جیل میں ہی رکھا جائے گا۔
پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے امریکی کانگریس کی قرارداد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایسے ملک کی طرف سے آئی ہے جو پچھلی پوری صدی میں دنیا بھر میں جمہوری حکومتوں کے تختے اُلٹتا آیا ہے۔
رواں سال 18 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے حج کا فریضہ ادا کیا ہے جن میں سے 16 لاکھ سے زائد بیرون ممالک سے آئے تھے۔ حج کے دوران بڑے پیمانے پر ایسی شکایات موصول ہو رہی ہیں جن میں شدید گرمی میں حجاج کو مشکلات کا سامنا رہا۔
مزید لوڈ کریں