مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کی فوج کے انخلا کے آغاز کے بعد افغانستان میں طالبان کی شمال کے علاقوں میں پیش قدمی میں ای ٹی آئی ایم اور القاعدہ سے وابستہ دیگر تنظیموں نے اہم کردار ادا کیا ہے جن کے خلاف چین کے دباؤ پر کارروائی افغان طالبان کے لیے مشکل ہو گی۔
یہ خدشات بھی سامنے آ رہے ہیں کہ 2014 میں شروع کردہ آپریشن ضربِ عضب کے دوران ٹی ٹی پی کے وہ کارندے جو افغانستان چلے گئے تھے وہ اب مہاجرین کی شکل میں واپس پاکستان آسکتے ہیں۔
سات جولائی کو پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں ’مجاہدین گلگت بلتستان و کوہستان‘ نامی غیر معروف تنظیم سے وابستہ کمانڈر کمانڈرحبیب الرحمٰن کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ علاقے میں واپسی کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد خوف و ہراس پیدا ہو گیا تھا۔
داسو میں چین کے انجینئروں پر ہونے والا حملہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری یا باشندوں پر ہونے والا یہ پہلا حملہ نہیں ہے۔ البتہ سیکیورٹی ماہرین اسے بڑے حملوں میں سے ایک قرار دے رہے ہیں۔
پاکستان پہلے ہی ملک میں آباد لاکھوں افغان مہاجرین کو اپنی معیشت پر بوجھ اور مکمل امن کے قیام میں ایک رکاوٹ قرار دیتا ہے اور ان کو بار بار جلد واپس جانے کی ہدایت کرتا رہتا ہے۔
بلوچستان میں شورش کے خاتمے کے لیے عسکریت پسند رہنماؤں سے مذاکرات کی کامیاب اور ناکام کوشش ہوتی رہی ہے۔ اسی لیے بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے مذاکرات کا عمل کوئی نئی بات نہیں ہے۔
ماضی کے انتخابات کے نتائج سے یہ تاثر ملتا ہے کہ اس خطے میں عموماً وہی جماعت حکومت بناتی ہے جسے اسلام آباد کی آشیرباد حاصل ہوتی ہے۔
صوبے کی بجٹ دستاویز کے مطابق 'بگھود گیتا' کی دس ہزار کاپیاں چھاپنے کے لیے بجٹ میں دس لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
پاکستان میں انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سیاسی جماعتیں ان کے انتقال کو ملکی سیاست کے لیے ایک بڑا نقصان اور ایک توانا آواز سے محروم ہونا قرار دے رہی ہیں۔
داعش نے اپنا پروپیگنڈہ مواد پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ماہِ مئی کے اوائل میں 'یلغار' نامی اردو میگزین کو پی ڈی ایف فارمیٹ کی صورت میں تقسیم کیا ہے۔
سندھ پولیس کے محکمۂ انسدادِ دہشت گردی نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست پر مشتمل 'ریڈ بک' کا نیا ایڈیشن جاری کیا ہے۔ ریڈ بک میں سندھ اور بلوچستان میں فعال علیحدگی پسند تنظیموں سے وابستہ مبینہ شدت پسندوں کے نام و کوائف درج ہیں۔
مردم شماری کے نتائج کے مطابق، ملک میں مسلم آبادی 96.47 فی صد ہے جب کہ ہندو آبادی 1.6 فی صد سے بڑھ کر 1.73 فی صد ہو گئی ہے، جو پاکستان کی سب سے بڑی مذہبی اقلیت بن کر سامنے آئی ہے۔
بی ایل اے نے اپنے ایک اعلامیے میں میر عبدالنبی بنگلزئی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ البتہ کسی بھی تنظیم کی جانب سے ہلاکت کی ذمے داری ابھی تک قبول نہیں کی گئی ہے۔
شمالی سندھ کے دریائے سندھ سے ملحقہ اضلاع میں ڈاکو گروہ گزشتہ کئی دہائیوں سے فعال ہیں جن پر قتل، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات لگتے رہتے ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ مجمع العلوم اسلامیہ اور وحدت المدارس کے قیام سے وفاق المدارس العربیہ کے رہنماؤں کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے۔
پولیس اور میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کشمور کندھ کوٹ میں واقع کچے کے علاقے گاؤں زمان چاچڑ میں 15 مئی کی رات سبزوئی اور جاگیرانی قبائل سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد کے حملے میں چاچڑ قبیلے کے 10 افراد ہلاک ہوئے۔
افغانستان کا مؤقف ہے کہ جب تک دونوں ممالک کے درمیان ڈیورنڈ لائن پر کوئی باقاعدہ فیصلہ نہیں ہوتا تب تک سرحد پر کسی قسم کا کوئی کام نہیں ہو سکتا۔
سیکیورٹی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی سندھ میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کے ذمے دار شدت پسند گروہ کو کمزور کر دیا گیا ہے۔
القاعدہ کی سرگرمیوں پر تحقیق کرنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد دنیا کی سب سے خطرناک تنظیم سمجھی جانے والی القاعدہ مرکزی سطح پر بظاہر ٹوٹ پھوٹ اور قیادت کے بحران کا شکار نظرآتی ہے مگر اس کے باوجود دنیا کے مختلف خطوں میں اس سے جڑی ہوئی شاخیں ابھی تک مؤثر ہیں۔
مزید لوڈ کریں