مریم نواز رواں برس وزیرِ اعلٰی منتخب ہونے کے بعد سے ہی خاصی متحرک دکھائی دیتی ہیں۔ پنجاب حکومت کا دعویٰ ہے کہ مریم نواز نے بہت مختصر وقت میں خواتین، نوجوانوں اور دیگر طبقات کے لیے کئی اسکیمیں متعارف کرائی ہیں۔
پاکستان میں حکام کی جانب سے اسموگ بڑھنے کی وجہ بھارت کے سرحدی دیہات میں فصلوں کو آگ لگانا بتائی جاتی ہے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک کا دباؤ اور فیکٹریوں سے نکلنا والا دھواں بھی اسموگ کا باعث بنتا ہے۔
پنجاب کالج کے طلبہ گزشتہ چند روز سے طالبہ سے مبینہ زیادتی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے تاہم کالج انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کے کسی واقعے کی تردید کی گئی ہے۔ اس معاملے میں اب تک کیا پیش رفت ہوئی ہے؟ جانیے لاہور سے ہمارے نمائندے ضیاالرحمٰن سے۔
لاہور کی سہیل سسٹرز نے رواں ماہ جنوبی افریقہ میں ہونے والی کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کئی تمغے جیت لیے ہیں۔ سیبل، ٹوئنکل اور ویرونیکا سہیل مجموعی طور پر 15 گولڈ میڈل اور تین کانسی کے تمغے جیت چکی ہیں۔ سہیل سسٹرز کی کہانی جانیے ضیاء الرحمٰن کی اس رپورٹ میں۔
نواز شریف کی میزبانی میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں صدر آصف زرداری، چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور دیگر سیاسی قیادت شریک ہوئی۔
طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ پر مختلف کالجز کے طلبہ نے بدھ کو بھی شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ نجی کالج کے مالکان بااثر افراد ہیں جن کے حکومت کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں جس کی وجہ سے یہ معاملہ دبایا جا رہا ہے۔
پنجاب پولیس کی اے ایس پی شہربانو نقوی کہتی ہیں کہ جس لڑکی کا نام لیا جا رہا ہے، اب تک کی تحقیقات کے مطابق اس کے ساتھ زیادتی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
تفصیلات کے مطابق چھ لاکھ سے 12 لاکھ سالانہ آمدنی والے کاشت کاروں پر 15 فی صد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔ 12 سے 16 لاکھ سالانہ آمدن والے کسانوں سے 20 فی صد جب کہ 16 سے 32 لاکھ روپے سالانہ آمدنی پر 30 فی صد ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج کل پاکستان میں گھروں پر سولر لگوانے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ لیکن کیا آپ نے مووایبل سولر کے بارے میں سنا ہے؟ یعنی ایسا چلتا پھرتا سولر سسٹم جو جب دل چاہا کہیں بھی لے گئے یا کچھ وقت کے لیے کسی کو کرائے پر دے دیا۔ تفصیلات دیکھیے ضیا الرحمٰن کی اس رپورٹ میں۔
ماہرین کہتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے جوڈیشل پیکج لانے کی کوششوں اور آئین کے آرٹیکل تریسٹھ اے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریکِ انصاف کے احتجاج میں شدت آ رہی ہے۔
پاکستان میں رواں برس چاول کے کاشت کار اچھی فصل نہ ہونے کی شکایت کر رہے ہیں۔ کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ اس بار چاول کے دانے کی نشوونما نہیں ہو سکی ہے۔ اس بار چاول کی فصل کے ساتھ ایسا کیا ہوا؟ دیکھیے شیخوپورہ سے ضیاء الرحمٰن کی رپورٹ۔
تحریکِ انصاف نے پانچ اکتوبر کو مینارِ پاکستان لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق یہ جلسہ عمران خان کے یومِ پیدائش کی خوشی میں رکھا گیا ہے۔
جماعت احمدیہ کے مطابق مقامی قبرستان میں کل 48 قبروں پر کتبے موجود تھے جن میں سے 47 کتبے شرپسندوں نے توڑ دیے۔
آئی ایم ایف کی فصلوں کی امدادی قیمت اور زرعی شعبے کے لیے دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کی شرائط سے پاکستان کے زرعی شعبے پر کیا اثر پڑے گا؟ اس پر ماہرین مختلف رائے رکھتے ہیں۔
سیاسی تجزیہ ڈاکٹر رسول بخش رئیس کہتے ہیں کہ پاکستان میں بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی خواہش موجود ہے۔ لیکن بنگلہ دیش میں کچھ حلقے 50 سال قبل ہونے والے واقعات کو بھولنے پر تیار نہیں ہیں۔
صوبہ پنجاب میں اِس وقت بہت سی پبلک سیکٹر یونی ورسٹیز بغیر وائس چانسلر کے کام کر رہی ہیں۔ رواں برس سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ایک فہرست کے مطابق پنجاب میں 49 سرکاری جامعات ہیں جن میں سے 29 سرکاری جامعات میں قائم مقام وائس چانسلر ہیں۔
پیر کو سینیٹ کے اجلاس کے دوران جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رُکن مولانا عظاء الرحمان نے قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی جسے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔ کسی رُکن نے قرارداد کی مخالفت نہیں کی۔
جماعتِ احمدیہ کے ترجمان عامر محمود کہتے ہیں کہ یہ انتہائی افسوس ناک ہے کہ ایک عوامی اجتماع میں ایک شخص پاکستان میں بسنے والے پرامن احمدیوں کے قتل پر اُکسا رہا ہے۔
ہالینڈ میں گزشتہ چند برسوں میں ہونے والی قانونی ترامیم کے بعد دنیا کے کسی بھی خطے میں موجود کسی بھی ملک کے ایسے شہری کے خلاف مقدمہ چلایا جاسکتا ہے جس نے ہالینڈ کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہو۔
پاکستان میں بجلی کے بڑھتے بلوں اور مختلف ٹیکسز کے خلاف تاجروں نے بدھ کو ملک گیر ہڑتال کی۔ شٹر ڈاؤن ہڑتال کے دوران ملک کے بڑے کاروباری مراکز بند رہے۔ مزید تفصیلات بتا رہے ہیں کراچی سے محمد ثاقب اور لاہور سے ضیاء الرحمٰن اس رپورٹ میں۔
مزید لوڈ کریں