سینئر صحافی اور تجزیہ کار احمد ولید سمجھتے ہیں کہ جب عدالتی تشریح کی تفصیل آئے گی تو بہت سی باتیں واضح ہو جائیں گی۔ اِسی بات کا انتظار حزبِ اختلاف کی سیاسی جماعتیں کر رہی ہیں کہ جب تفصیل سامنے آئے تو وہ اپنا لائحہ عمل واضح کرینگی۔
ملک کی موجودہ معاشی صورتِ حال پر حکومت کا موقف ہے کہ انہیں معاشی بحران ورثے میں ملا ہے۔ جس کے باعث ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال اور معیشت کو دیکھتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی صلاح مشورے شروع کر دیے ہیں۔
عوامی رابطہ مہم کے تحت پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں پی ٹی آئی نے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس میں سابق وزیرِاعظم عمران خان خطاب کریں گے۔ پی ٹی آئی انتظامیہ کے مطابق اُنہوں نے سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ کو جلسے کے لیے درخواست دی تھی۔
آئینی ماہرین کے مطابق گورنر اور کابینہ نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب میں آئینی اور انتظامی کام رکے ہوئے ہیں اور نہ ہی کوئی قانون سازی ہو رہی ہے۔ جب کہ وزیر اعلیٰ کے حلف کے خلاف عدالت عالیہ میں انٹراکورٹ اپیل کی سماعت ایک پانچ رکنی فل بینچ کر رہا ہے۔
ہ پنجاب یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی افسر کے مطابق بیبگرامداد بلوچ کو کراچی دھماکے کی تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا۔ بیبگرامداد بلوچ کو اغوا نہیں کیا گیا بلکہ تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔
معذور مرحومہ خاتون سے مبینہ بے حرمتی کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ ٹانڈہ میں درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مرحومہ خاتون کی عمر 18 سے 20 برس ہے جو کہ ذہنی اور جسمانی معذور تھی۔
سعودی عرب کے شہر مدینہ میں مسجد نبوی میں پاکستان کی حکمران جماعتوں کے رہنماؤں کے خلاف نعرے بازی کے واقعے پر سابق وزیرِ اعظم عمران خان سمیت 150 افراد کے خلاف توہینِ مذہب کا مقدمہ فیصل آباد میں درج کیا گیا ہے۔
جمعہ کو لاہور ہائی کورٹ نے نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف کےلیے دائر تیسری درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو ہدایت دی تھی کہ وہ حمزہ شہباز سے وزارتِ اعلٰی کا حلف لیں۔
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے حمزہ شہباز کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ بنیادی حقوق کا تحفظ اس عدالت کی ذمہ داری ہے۔ آئین کے آرٹیکل 201 کے تحت عدالت کا حکم وفاقی و صوبائی حکومتوں پر لازم ہے۔ آئین کا آرٹیکل5 ہر شہری کو ریاست کا وفادار رہنے کا پابند بناتا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے گورنر پنجاب کو ڈیڈ لائن دی ہے کہ وہ نو منتخب وزیرِ اعلٰی سے 28 اپریل کو ہر صورت حلف لیں یا کوئی نمائندہ مقرر کریں، تاہم گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے تاحال اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے گورنر پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ اگر وہ حلف نہیں لیتے تو کسی نمائندے کے ذریعے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف سے حلف لیں۔
مسلم لیگ (ن) نے ایک مرتبہ پھر عدالتِ عالیہ لاہور سے رجوع کر لیا ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایوانِ صدر عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کر رہا۔ عدالت سے رجوع کرنے سے پہلے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے ایک بار پھر ایوانِ صدر کو یاد دہانی کا مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرنےکے لیے تیار ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان مینار پاکستان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ دوسری جانب لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث سابق وزیراعظم کو ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کرنے کی تجویز دی ہے۔
حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلٰی پنجاب کے حلف میں تاخیر اور عثمان بزدار کے استعفٰی کو غیر قانونی قرار دینے کے حوالے سے درخواستیں عدالتِ عالیہ لاہور نے سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں جن پر سماعت جمعرات کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی کریں گے۔
سری لنکن شہری پریانتھا کمارا سیالکوٹ میں کھیلوں کے ملبوسات بنانے والے کارخانے میں مینیجر تھے۔ جنہں مشتعل ہجوم نے گزشتہ سال مبینہ توہینِ مذہب کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنایا اور اُنہیں زندہ جلا دیا تھا۔ جس کے بعد اُن کی لاش کی بے حرمتی کی گئی تھی۔
کنور دلشاد کے مطابق پنجاب اسمبلی کے متعلق دو قانونی آرا پائی جاتی ہیں۔ ایک رائے ہے کہ یہ انتخاب لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق نہیں ہوا۔ دوسری رائے یہ پائی جاتی ہے کہ ڈپٹی اسپیکر سے کوئی تکنیکی، آئینی اور قانونی غلطی ہوئی ہے۔
ہفتہ کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نئے قائدِ ایوان کا انتخاب ہوا جہاں ارکانِ اسمبلی سے زیادہ پولیس اہل کار تھے۔ بڑی تعداد میں پولیس اہل کار سادہ کپڑوں میں بھی تعینات تھے جب کہ پنجاب رینجرز کے اہل کار اِس کے علاوہ تھے۔
انتظامی امور میں تیزی سے فیصلہ سازی اور بیورکریسی سے متعلق ان کے فہم کی وجہ سے وہ ایک اچھے منتظم کی شہرت رکھتے ہیں۔ تاہم صوبے کے برعکس وفاق میں صرف انتظامی امور چلانے کا چیلنج درپیش نہیں ہوگا بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات میں توازن رکھنے کے لیے انہیں دشوار گزار راستوں کا سفر کرنا پڑے گا۔
لاہورہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی اجلاس کی طلبی اور وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے دائر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی 16 اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کرائیں۔ اپنے مختصر فیصلے میں عدالت نے حکم دیا کہ 15 اپریل تک ایوان کی مرمت کو یقینی بنایاجائے۔
مزید لوڈ کریں