پنجاب میں سرطان کے مرض میں مبتلا مریضوں کی حکومت کی جانب سے مفت ادوایات کی فراہمی ایک مرتبہ پھر بند کر دی گئی ہے, جس کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ دوائی بنانے والی کمپنی کے ساتھ معاہدہ چند دِن میں ہو جائے گا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 25 جولائی سے 20 اگست کے دوران 342 بستیاں، 80 یونین کونسلز سیلابی پانی سے متاثر ہوئی ہیں۔اسی طرح رود کوہیوں کے پانی سے چھ لاکھ 99 ہزار 502 افراد براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔
ریلوے پولیس کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیز گام میں ملوث ملزمان ٹرین مینیجر رانا اظہر اور ڈائننگ کار مینیجر ارسلان کو گرفتار کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔
پنجاب کے وزیرِ داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ شہباز گِل کو دورانِ قید جیل میں خصوصی سیل میں رکھنے پر جیل عہدے داروں کو ہٹانے کی سفارش کی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول نصیر احمد کو قتل کرنے والے شخص کا تعلق ایک مذہبی سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے اِس شک کا اظہار کیا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں افراد کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد نصیر احمد کو قتل کر دیا گیا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق سابق وزیرِ اعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ کابینہ کا حجم مختصر رکھا جائے جب کہ بعض ماہرین کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی مسلم لیگ (ق) کے اراکین کو بھی کابینہ میں نمائندگی دلوانا چاہتے ہیں۔
چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ بنے ہوئے ہفتہ ہونے والا ہے البتہ وہ اپنی کابینہ نہیں بنا سکے ہیں۔ اُن کے قریبی حلقے بتاتے ہیں کہ اِس سلسلے میں مشاورت جاری ہے۔ کابینہ کے لیے کئی ارکانِ اسمبلی کے نام زیرِ غور ہیں۔
چوہدری پرویز الٰہی دوسری مرتبہ پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ بن گئے ہیں۔ انہوں نے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے اپنے عہدے کا حلف لیا تھا جب کہ بدھ دے وہ باقاعدہ اپنا منصب سنبھال لیں گے۔اس کے بعد وہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے مشاورت کے ساتھ کابینہ تشکیل دیں گے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق پاکستان میں اداروں کی عزت وتکریم کی بات تو سب کرتے ہیں البتہ سب ہی اِن اداروں کو اپنے مفاد کے حساب سے بھی دیکھتے ہیں جب کہ وقت کے ساتھ سیاسی جماعتیں عدلیہ سے متعلق اپنے بیانیے میں تبدیلی لاتی رہی ہیں۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے حمزہ شہباز شریف کو ہدایت کی کہ وہ بطور وزیرِ اعلٰی پیر تک کوئی بڑا فیصلہ نہ کریں اور عبوری وزیرِ اعلٰی کے طور پر کام کریں۔
جمعے کو سپریم کورٹ کی ہدایت پر منعقد کیے جانے والے اس اہم اجلاس سے قبل کسی کے وہم و گمان بھی نہیں تھا کہ چوہدری شجاعت حسین کا ایک خط بازی پلٹ دے گا اور ایوان میں حمزہ شہباز کی جیت کے باوجود نعرے آصف زرداری کے لگیں گے۔
خیال رہے کہ پنجاب میں وزارتِ اعلٰی کا انتخاب 22 جولائی کو ہونا ہے اور اس ضمن میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے پرامن اور شفاف انداز میں یہ انتخاب کرانے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔
پنجاب کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد اب تحریکِ انصاف پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے تیار ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) دوبارہ اپوزیشن بینچز میں بیٹھنے کا عندیہ دیا ہے۔
مزید لوڈ کریں