سابق وزیرِاعظم عمران خان نے جمعرات کو لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ساڑھے تین سالہ حکومت کے دوران پورے اختیارات نہیں ملے۔ذمہ داری ان کی تھی لیکن حکمرانی کسی اور کی تھی۔
ہ نشتر میڈیکل کالج کے ترجمان ڈاکٹر سجاد مسعود نے بتایا کہ اسپتال کی چھت پر موجود لاوارث لاشوں کی تعداد چارتھی اور لاشوں کو میڈیکل کے طلبہ کے پریکٹیکل کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
اسپیشل کورٹ سینٹرل کے جج اعجاز حسن اعوان نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے انٹرنشپ پروگرام کے دوران خواتین کو زچگی کی چھٹیاں دینا لازمی قرار دیا ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق عورت کو حمل کے آخری ایام اور بچے کی پیدائش کے فوراََ بعد کام پر مجبور کرنا ملک کے آئین کے آرٹیکل 11 کی خلاف ورزی ہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چند وکلا نے اسسٹنٹ کمشنر پیر محل عرفان مارٹن پر تشدد کرنے کے کیس میں ضمانتیں کرا لی ہیں۔ ملزمان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ملک کی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے مسیحی اسسٹنٹ کمشنر پر تشدد کے خلاف تحصیل میں مسیحی خاکروبوں نے ہڑتال کر دی ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ نیب ترامیم کے بارے میں ایک عمومی رائے تو یہی ہے کہ اس کا زیادہ فائدہ موجودہ حکمران اتحاد کو ہو رہا ہے۔لیکن اس کے تکنیکی پہلوؤں پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
لڑکی کے والد خورشید خان کہتے ہیں کہ اُن کے پاس ہمت نہیں ہے کہ تینوں کا پوسٹ مارٹم کرا سکیں۔ اُن پر تو جیسے قیامت ہی ٹوٹ پڑی ہے۔
پاکستان میں سیلاب کے باعث ملک کے جنوبی علاقوں میں ٹرین آپریشن معطل ہے۔ ٹرین آپریشنز کی بندش سے سب سے زیادہ قلی متاثر ہوئے ہیں، جو مسافروں کا بوجھ اپنے کاندھوں پر اُٹھا کر اپنا معاشی بوجھ ہلکا کرتے ہیں۔ یہ قلی اب کس حال میں ہیں اور انہیں کن مشکلات کا سامنا ہے؟ دیکھیے ضیاء الرحمٰن کی رپورٹ۔
محکمۂ صحت سندھ کے مطا بق صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ ہزار سے بڑھ چکی ہے جب کہ صرف کراچی میں ڈینگی کے باعث اب تک 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
تفتیشی افسران ملزم کی گرفتاری کی وجہ تحریری طور پر اس فارم میں درج کریں گے جب کہ تفتیشی افسر ملزم پر تشدد نہ کرنے اور 24 گھنٹے میں اسے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا پابند ہو گا۔
سینئر صحافی اور تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی کہتے ہیں کہ سیاسی جماعتیں اور خاص طور پر پنجاب میں فریقین ایک دوسرے کو ڈرانے کے لیے حکومت گرانے کے بیانات دے رہے ہیں۔ لیکن درحقیقت اس طرح کی کوئی تحریک نظر نہیں آ رہی۔
پاکستان کے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ بیشتر علاقوں میں اِن دنوں ادویات کی قلت ہے۔ اِن میں مختلف بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات شامل ہیں۔ ادویہ ساز کمپنیوں کا کہنا ہے کہ خام مال کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ادویات کی تیاری اور پرانی قیمت پر فروخت کرنے سے اُنہیں نقصان ہوتا ہے۔
سیاسی مبصرین سمجھتے ہیں کہ عمران خان کے بیانیے میں اچانک تبدیلی اِس بات کا اشارہ کرتی ہے کہ وہ تمام قومی اور ریاستی اداروں کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتے۔ اُنہیں کہیں نہ کہیں احساس ہو رہا ہے کہ وہ غلطی پر ہیں اور زیادہ سخت مؤقف اُن کی نااہلی کا موجب بن سکتا ہے۔
پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔ اسلام کی خدمت، جمہوریت اور ملکی دفاع کے حوالے سے ان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ جنرل باجوہ نے ہمیشہ تمام مسالک کے رہنماؤں، دینی مدارس اور تمام مذہبی طبقات کی بھرپور خدمت کی ہے۔
فیصل آباد کے پولیس چیف عمر سعید کی جانب سے یہ حکم نامہ ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب شہریوں کی جانب سے شکایات پر چار پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا تھا۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ملک میں سیلابی صورتِ حال کے باوجود دریائے جہلم، دریائے چناب، دریائے راوی اور دریائے ستلج معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں جب کہ دریائے سندھ اور دریائے کابل کئی مقامات پر بپھرے ہوئے ہیں اور ملک کے طول و عرض میں تباہی کا باعث بن رہے ہیں۔
اکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی کی صورتحال کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے اثرات سبزی منڈیوں تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ ملک بھر کی سبزی منڈیوں میں مختلف سبزیوں کی سپلائی پچہتر فیصد تک متاثر ہو چکی ہے۔ ماہرین نے سیلاب کے باعث ملک میں غذائی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رواں برس جون سے شروع ہونے والا مون سون سیزن طویل ہوتا جا رہا ہے اور ماضی کے مقابلے میں کئی گنا اضافی بارشوں نے ملک میں تباہی مچا دی ہے۔
تشدد کا واقعہ سامنے آنے پر ٹاؤن شپ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور بچوں کا طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے۔
ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے اضلاع میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔ لوگوں میں خارش اور دوسری بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ علاقے کے بیشتر دیہات مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکے ہیں۔
مزید لوڈ کریں