بدھ کو لاہور میں غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کی کال ریکارڈ کر کے جنرل باجوہ نے اپنے حلف اور آئین کے آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی کی۔
فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے فلور ملز کے خلاف مبینہ کریک ڈاؤن پر ہڑتال کا اعلان کیا تھا، تاہم بعض فلور ملز نے اس ہڑتال کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا تھا۔
پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب میں پولیس نے مبینہ توہینِ مذہب کے الزام میں زیرِ حراست شخص کے مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل کا مقدمہ درج کرکے 70 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
پنجاب میں جماعتِ احمدیہ سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کی قبروں کی بے حرمتی کی گئی ہے۔ واقعے میں قبروں کو نقصان پہنچایا گیا ہے اور اُن کے کتبوں کو توڑا گیا ہے۔
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور الحمرا آرٹس کونسل لاہور کے تعاون سے الحمرا آرٹس کونسل میں تین روزہ پاکستان لٹریچر میلہ 2023 (پی ایل ایف) جاری ہے جس میں مختلف فکری نشستوں، ادب، شاعری اور فنونِ لطفیہ پر محافل منعقد کی گئیں۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر حکومت انہیں گرفتار کرتی ہے تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیوں کہ اُن پر قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے جس کے بعد اُنہیں دوسری زندگی ملی ہے۔ لیکن اُن کی گرفتاری پر جو ردِعمل آئے گا، اسے کوئی نہیں سنبھال سکے گا۔
سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ اب خود تسلیم کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت انہوں نے گرائی، لہذٰا فوج کے اندر اس معاملے پر انکوائری ہونی چاہیے۔ وائس آف امریکہ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ فوج میں اس وقت بھی جنرل باجوہ کی پالیسی چل رہی ہے۔
پنجاب سمیت ملک بھر میں گزشتہ کئی روز سے قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرت میں حکومت عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط پوری کرنے کے لیے پیڑول پر عائد لیوی اور ٹیکس پر مزید اضافہ کرنے والی ہے جس کے نتیجے میں پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔
عدالتِ عالیہ لاہور نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی وصولی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف درخواستیں منظور کر لیں۔
شاہد خاقان عباسی کی جانب سے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مریم نواز کو پارٹی کا سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مقرر کر دیا تھا۔
منگل کو قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ کالعدم تحریکِ طالبان (ٹی ٹی پی) نے دھماکے کی ذمے داری قبول کی ہے۔
محسن نقوی 2009 تک امریکی نشریاتی ادارے 'سی این این' کے ساتھ منسلک رہے۔ اسی برس انہوں نے لاہور کے مقامی ٹی وی چینل سٹی نیوز نیٹ ورک 'سٹی 42 'کی بنیاد رکھی۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم کی وطن واپسی سے مسلم لیگ (ن) کو سیاسی فائدہ ہو سکتا ہے۔ تاہم بعض مبصرین کہتے ہیں کہ ملک کو درپیش معاشی مسائل سے نمٹنا مسلم لیگ (ن) کے لیے اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے۔
سوشل میڈیا پر جمعے سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک طالبہ نے اپنی ساتھی طالبہ کو زمین پر پٹخ رکھا ہے اور اس کی گردن دبانے کی کوشش کر رہی ہے اور دو دیگر طالبات بھی اس پر تشدد کر رہی ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف ملک میں فوری عام انتخابات چاہتی ہے تو دوسری جانب حکومت وقت پر عام انتخابات کرانے پر بضد تھے۔ ایسے میں کوئی فریق بھی لچک دکھانے کے لیے تیار نظر نہیں آتا۔
سیاسی مبصرین اور مسلم لیگ ن کی قیادت میں ایک حلقے کا خیال ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں پارٹی کے قائد نواز شریف پاکستان میں ہوتے اور براہ راست صورتِ حال کی نگرانی کرتے تھے پنجاب کا سیاسی منظرنامہ مختلف ہوتا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر کے پاس نگراں وزیرِ اعلیٰ کے لیے کسی ایک نام پر اتفاق کرنے کے لیے قانون کے تحت تین روز کا وقت ہے۔ اگر دونوں رہنما اتفاقِ رائے سے ایک نام کا فیصلہ کر لیتے ہیں تو وہ نام گورنر پنجاب کو بھجوا دیا جائے گا جنہیں وہ نگران وزیر اعلٰی مقرر کر دیں گے۔
ایف آئی اے کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا شاہد اسلم سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے اہلِ خانہ کے ٹیکس ریکارڈ لیک کر کے انہیں بیرونِ ملک مقیم صحافی احمد نورانی کو پہنچا رہے تھے۔
یہ سوال بھی موضوعِ بحث ہے کہ کیا وفاقی حکومت تحریکِ انصاف کے ساتھ مل بیٹھ کر ملک بھر میں بیک وقت قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ پر رضا مند ہو جائے گی یا دو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات پہلے ہوں گے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما یہ عندیہ دے رہے ہیں کہ اعتماد کا ووٹ پی ٹی آئی کی اخلاقی فتح ہے جس کے بعد اب اسمبلی تحلیل کرنے کے راستے میں اب کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی۔
مزید لوڈ کریں