اس قانون کے تحت فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے اپنی تحویل میں رکھ سکتے ہیں۔
صوبائی وزیر صحت کے مطابق اسپتالوں کی نجاری نہیں کی جائے گی تاہم مظاہرین نے دوسرے روز بھی احتجاج جاری رکھا جبکہ آئندہ دنوں میں اس کا دائرہ وسیع کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔
قانون کی منظوری کے خلاف ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے ملازمین نے اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق 27 اور 28 ستمبر کو دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت اور آمد و رفت معطل رہے گی جبکہ 26 اور 29 ستمبر کو سخت چیکنگ کی جائے گی۔
فائرنگ کا واقعہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب سکیورٹی اہلکار 'ماڑی پیٹرولیم' کی سروے ٹیم کی سکیورٹی پر مامور تھے۔
ڈاکٹر جبار خان رواں ماہ اغوا ہونے والے محکمہ صحت کے تیسرے اہلکار ہیں۔ قبل ازیں 11 ستمبر کو وانا سے ڈاکٹر نورخنان اور 14 ستمبر کو بوڑکی سے ڈاکٹر عابد کو اغوا کیا گیا تھا۔
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ وہ آئندہ پیر کو امریکہ میں صدر ٹرمپ سے ملاقات میں انہیں طالبان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مشورہ دیں گے۔
حکام نے اس ضمن میں ایک نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں تمام متعلقہ ضلعی افسران کو یہ حکم نامہ واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع اور علاقوں میں ضیاءاللہ بنگش کے بقول بچیوں کو ہراساں کیے جانے کے واقعات کے بعد صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے جس کے اچھے نتائج برامد ہوں گے۔
پاکستان نے سرحدی اضلاع میں دہشت گردی اور پرتشدد واقعات کے بعد سکیورٹی سخت کر دی ہے۔ شاہراہوں پر چوکیوں میں نفری بھی بڑھا دی گئی ہے۔
احتجاج کے دوران نجی طبی مراکز بھی بند ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے ڈاکٹر کی بازیابی کے لیے مظاہرہ کیا۔
بلدیو کمار کے بھائیوں نے کہا ہے کہ ہندوستان جانے اور وہاں پر سیاسی پناہ طلب کرنے کے لیے نا تو ان کےساتھ کوئی مشورہ کیا گیا ہے اور نا اس سلسلے میں انہیں کوئی اطلاع دی گئی تھی۔
بلدیو کمار نے بھارتی چینلز کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے خلاف الزامات لگائے۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستان میں سکھ کمیونٹی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
صوبائی محتسب کے دفتر کو خواتین کو ہراساں کرنے کی 38 شکایت موصول ہوئیں جن میں سے 16 پر کارروائی کی گئی ہے۔
محکمہ صحت کے عہدیداروں نے مزید پولیو کیسز کے اندراج کی تصدیق کی جن میں سے ایک کیس خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی ضلعے میں سامنے آیا ہے۔
پاکستان میں مقیم طلبا کا کہنا ہے کہ کابل اور جلال آباد میں پاکستانی سفارت خانوں سے ویزا کا حصول مشکل عمل ہے۔ ہر دو یا تین ماہ بعد ویزا توسیع کے لیے جانے سے تعلیم متاثر ہوتی ہے۔
غیر سرکاری ادارے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست میں دہشت گردی کے 18 واقعات رونما ہوئے جو جولائی میں ہونے والے واقعات سے زیادہ ہیں۔
پولیو مہم کی خاتون اہلکار کو ایسے وقت قتل کیا گیا ہے جب چند روز قبل ہی خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم تعطل کے بعد دوبارہ شروع کی گئی ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران شاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا بھی کرتا رہا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان لگ بھگ 18 سرحدی گزرگاہیں ہیں جن میں سے صرف چار گزرگاہیں کھلی ہیں۔ باقی تمام سرحدی راستے 2015 سے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہیں۔
مزید لوڈ کریں