جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے والی پہلی خاتون چیف جسٹس ہوں گی۔ ماضی میں جسٹس خالدہ راشد اور جسٹس ارشاد قیصر پشاور ہائی کورٹ کی جج رہ چکی تھیں لیکن وہ چیف جسٹس کے عہدے تک نہیں پہنچ سکیں تھیں۔
خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلعے لکی مروت میں نامعلوم عسکریت پسندوں کے پولیس اہلکاروں پر حملے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سمیت چار اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
مبینہ عسکریت پسندوں کے جن گروپس نے ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی ہے، ان میں بنوں کی تحصیل ڈومیل کے کمانڈر محمد عمر نے 16 مارچ کو تنظیم میں ضم ہونے کا اعلان کیا۔
بریگیڈیئر مصطفیٰ برکی آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے ہمراہ افغانستان میں کالعدم تحریکِ طالبان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مذاکراتی عمل میں بھی شامل رہ چکے ہیں۔
افواجِ پاکستان کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے ہلاک ہوئے جب کہ اس دوران مزید 7 سپاہی زخمی بھی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
پی ٹی آئی نے سن 2013 کے انتخابات کے بعد جب خیبرپختونخوا میں حکومت قائم کی تو سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی پالیسی کے تحت مختلف محکموں میں اصلاحاتی پروگرام شروع کیے تھے۔
پاکستان کے افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی ضلعے جنوبی وزیرستان کے ایک گاؤں میں بدھ کی شام فورسز کی مبینہ کارروائی کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں جب کہ اس میں اموات کے بارے میں بھی تضاد ہے۔
جنوبی وزیرستان کے ضلعی ایجوکیشن افسر امیر محمد خان نے رابطے پر وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ضلعے میں 484 اسکول ہیں جن میں پرائمری اسکولوں کی تعداد 315 ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نےبدھ کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس معلومات پر مبنی آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق گورنر حاجی غلام علی نے صوبے میں پرامن انتخابات کے انعقاد پر زور دیا تاہم مشاورت کے دوران الیکشن کمیشن کے حکام نے گورنر کو سیکیورٹی پر بریفنگ دینے سے معذرت کر لی۔
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں واقع پشاور یونیورسٹی کی حدود میں دوہفتوں کے دوران سیکیورٹی گارڈز کے ہاتھوں دو انتظامی افسران قتل ہو چکے ہیں جس کے خلاف اساتذہ اور ملازمین نے منگل سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال شروع کر دی ہے۔
ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بھائی جمیل آفریدی نے عدالتی فیصلے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عجیب بات ہے کہ قبائلی علاقوں کا وجودہی نہیں ہے تو ا ن کا عدالتی نظام یا ایف سی آر ٹریبیونل کس طرح تشکیل پائے گا اور کیا ان کے فیصلے قابل عمل ہو ں گے یا نہیں۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ خوست دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے عسکریت پسند شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف مختلف حملوں میں ملوث تھے۔
پاکستان کے افغانستان سے ملحقہ قبائلی ضلعے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور مبینہ عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں دو عسکریت پسند اور دو سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ حکام نے دو مبینہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
طورخم سرحد کو دو طرفہ آمدورفت کے لیے کھولنے کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔ لیکن تجارت کے لیے سرحد مکمل طور پر کھول دی گئی ہے۔
تاجر رہنما کہتے ہیں کہ بھتہ خوری کے بڑھتے واقعات کے باعث امیر گھرانوں بشمول سرمایہ کاروں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور کراچی سمیت مختلف شہروں کی طرف نقل مکانی کرچکے ہیں۔
طورخم سرحد پر فائرنگ کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ البتہ سرحدی گزرگاہ کی بندش کی وجہ سے دونوں جانب سامان سے لدے ٹرکوں اور ٹرالروں کی لمبی لمبی قطاریں لگنا شروع ہو گئی ہیں۔
عدالت نے بدھ کو پروفیسر اسماعیل اور ان کی اہلیہ کو بری کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کر سکا۔
علی وزیر کے خلاف مجموعی طور پر 19 مقدمات درج تھے جن میں سے چار مقدمات کراچی جب کہ باقی 15 خیبر پختونخوا کے مختلف تھانوں میں درج تھے۔
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلعے شمالی وزیرستان کو ضلع بنوں سے ملانے والی شاہراہ پر رکشے پر سوار خود کش حملہ آور نے رکشہ غیر ملکی تیل کمپنی اور ان کی حفاظت پر مامور ایف سی کے اہل کاروں کے قافلے سے ٹکرا دیا، جس سے بس میں سوار تین افراد ہلاک جب کہ سیکیورٹی اہل کاروں سمیت 22 افراد زخمی ہوئے۔
مزید لوڈ کریں