بھارت دنیا میں چائے کے بڑے ایکسپورٹرز میں سے ایک ہے۔ برطانوی دور میں ہی بھارت میں چائے کے باغات لگنا شروع ہوئے جو اب ایک بہت بڑی انڈسٹری بن چکی ہے۔ بھارت میں چائے کی دلچسپ کہانی بتانے کے ساتھ ساتھ ایک ٹی فیکٹری کا دورہ کرا رہے ہیں سہیل اختر قاسمی اس ویڈیو میں۔
دہلی کے علاقے مہرولی میں مغل دور سے جڑی ایک تاریخی عمارت ہے جسے ظفر محل کہا جاتا ہے۔ یہ محل آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی یادگار ہے۔ ظفر محل کبھی شاہی جاہ و جلال اور فنِ تعمیر کا شاہکار تھا لیکن اب یہ کھنڈرات میں بدل چکا ہے۔ اس محل کی کہانی جانیے سہیل اختر قاسمی کی رپورٹ میں۔
بھارتی انتخابات کے نتائج واضح ہونے کے ساتھ ہی ملک میں سیاسی رابطوں اور حکومت سازی کی کوششوں میں تیزی آ گئی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ نریندر مودی 8 جون کو مسلسل تیسری مدت کے لیے وزیرِ اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ مزید تفصیلات نئی دہلی سے سہیل اختر قاسمی کی زبانی۔
بھارت میں سات مراحل میں ہونے والے ان طویل انتخابات میں کئی ایسے واقعات اور بیانات سامنے آئے جنہوں نے نہ صرف انتخابی عمل پر اثر ڈالا بلکہ تنازعات کو بھی جنم دیا۔ نئی دہلی سے سہیل قاسمی ایسے ہی سات اہم ایشوز کے بارے میں بتا رہے ہیں۔
بھارت میں عام انتخابات کا آج چھٹا مرحلہ ہے جس میں دہلی سمیت چھ ریاستوں اور وفاق کے زیرِ انتظام دو علاقوں میں پولنگ ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے ماڈل اور پنک پولنگ بوتھ بھی بنائے گئے ہیں۔ دہلی میں ایسے ہی بوتھ سے رپورٹ کر رہے ہیں سہیل اختر قاسمی۔
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں لگ بھگ ایک کروڑ 40 لاکھ ووٹرز ہیں۔ لیکن دیگر ریاستوں سے مزدوری اور ملازمت کے لیے دارالحکومت میں موجود لاکھوں ووٹرز چھٹی نہ ملنے یا سفر خرچ نہ ہونے کی وجہ سے ووٹ ڈالنے کے لیے اپنے حلقوں میں نہیں جا پاتے۔ سہیل اختر قاسمی کی رپورٹ۔
نئی دہلی کی روچیکا شرما بھارت میں تاریخی واقعات کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کی نشان دہی کرتی ہیں اور وہ بھی ایک منفرد انداز میں۔ وہ آنکھوں پر میک اپ کرتے ہوئے تاریخ کے سنجیدہ موضوعات کو عام فہم انداز میں بیان کرتی ہیں۔ روچیکا شرما کی کہانی دیکھیے سہیل اختر قاسمی کی رپورٹ میں۔
نئی دہلی میں 660 سے زائد کچی بستیاں ہیں جن میں تقریباً 20 لاکھ لوگ رہتے ہیں۔ گزشتہ کئی برسوں میں دہلی میں میٹرو، فلائی اوورز، گارڈنز اور بڑے بڑے شاپنگ مالز بنے جسے سے شہر کا نقشہ بدل گیا۔ لیکن جھگیوں میں رہنے والے ان غریبوں کی قسمت نہیں بدلی۔ مزید تفصیلات سہیل قاسمی کی اس رپورٹ میں۔
"اگر کانگریس کی حکومت آئی تو وہ لوگوں کی دولت گھس پیٹھیوں اور بہت سارے بچے پیدا کرنے والوں میں تقسیم کر دے گی۔" یہ بیان بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا ہے جس پر بحث چھڑی ہوئی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ مودی کا یہ بیان مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی ہے۔ نئی دہلی سے سہیل اختر قاسمی کی رپورٹ۔
بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے انتخابات کا آغاز جمعے سے ہو گیا ہے جس میں 97 کروڑ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں۔ لوک سبھا کی 543 نشستوں کے لیے الیکشن سات مراحل میں ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں کے 102 حلقوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ مزید تفصیلات بتا رہے ہیں نئی دہلی سے سہیل اختر قاسمی۔
قوالی میں آپ نے عموماً مرد قوال ہی دیکھے ہوں گے۔ لیکن بھارت کے شہر حیدرآباد میں کچھ خواتین قوالی گاتی ہیں۔ یہ خواتین قوالی کے ذریعے جنسی ہراسانی، گھریلو تشدد، کم عمری میں شادی اور خواتین کو درپیش دیگر مسائل کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں۔ سہیل اختر قاسمی کی رپورٹ۔
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پالتو جانوروں کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے 'کریمیٹوریئم' کی شروعات ہوئی ہے۔ یہاں پالتو جانوروں کو مکمل مذہبی رسومات کے ساتھ الوداع کہا جاتا ہے۔ نئی دہلی میں اس سے قبل پالتو جانوروں کی لاشوں کو کوڑا جمع کرنے والوں کی مدد سے ٹھکانے لگایا جاتا تھا۔ رپورٹ دیکھیں۔
بھارت میں کسانوں اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے۔ پولیس کسانوں کو نئی دہلی پہنچنے سے روکنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کر رہی ہے۔ کسان پھر نئی دہلی کیوں جا رہے ہیں؟ بتا رہے ہیں سہیل اختر قاسمی۔
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں قطب مینار کے قریب واقع ایک مسجد کو مسمار کیے جانے پر تنازع پیدا ہو گیا ہے۔ مسجد کمیٹی کا دعویٰ ہے کہ یہ 700 سال پرانی مسجد تھی جب کہ دہلی ڈویلپمنٹ کارپوریشن اسے غیر قانونی قرار دے رہی ہے۔ یہ معاملہ ہے کیا؟ جانیے سہیل اختر قاسمی سے۔
بھارت میں 'بٹر چکن' اور 'دال مکھنی' کے کاپی رائٹس پر قانونی جنگ چھڑ گئی ہے اور اب دہلی ہائی کورٹ ہی اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ اسے ایجاد کس نے کیا تھا۔ یہ عدالتی لڑائی دراصل دہلی کے دو ریستوران مالکان کے درمیان لڑی جا رہی ہے۔ اس قانونی جنگ کی مزید تفصیل جانیے سہیل اختر قاسمی سے۔
بھارت میں وزیرِ اعظم نریندر مودی رام مندر کا افتتاح کرنے والے ہیں۔ یہ مندر اسی جگہ تعمیر کیا جا رہا ہے جہاں 1992 میں ہندو قوم پرستوں نے بابری مسجد گرائی تھی۔ اس بارے میں بھارتی مسلمان کیا سوچتے ہیں؟ بتا رہے ہیں نئی دہلی سے سہیل اختر قاسمی اس رپورٹ میں۔
بھارت کی سپریم کورٹ نے جمّوں و کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے حکومتی اقدام کو قانونی طور پر درست قرار دیا ہے۔ اس فیصلے کو کشمیری کیسے دیکھ رہے ہیں اور فیصلے میں مزید کیا کہا گیا ہے؟ بتا رہے ہیں نئی دہلی سے سہیل اختر قاسمی۔
بھارت میں اردو ادب اور زبان کے فروغ کے لیے ریختہ نامی ایک پلیٹ فارم گزشتہ کئی برسوں سے کام کر رہا ہے۔ ریختہ ہر سال نئی دہلی میں ایک ادبی فیسٹیول جشنِ ریختہ بھی منعقد کرتا ہے جس کا آٹھواں ایڈیشن جمعے سے شروع ہوگیا ہے۔ ریختہ بھارت میں کتنا مقبول ہے اور کیا بھارتی شہری اردو ادب میں دلچسپی رکھتے ہیں؟
بھارت کا شہر حیدرآباد اب ایک جدید آئی ٹی مرکز میں بدل چکا ہے۔ شہر میں ایک طرف چار مینار جیسی قدیم ثقافتی یادگاریں ہیں تو دوسری طرف عالی شان عمارتیں اور بین الاقوامی کمپنیوں کے دفاتر موجود ہیں۔ اس شہر کو اب سائبر آباد بھی کہا جاتا ہے۔ حیدر آباد سے سائبر آباد تک کا سفر جانیے سہیل قاسمی کی رپورٹ میں۔
نان بائنری افراد صنفی شناخت یا جینڈر کو مرد اور عورت کی تقسیم تک محدود نہیں سمجھتے۔ جینڈر سے متعلق اپنے نکتۂ نظر کی وجہ سے انہیں امتیازی رویوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اپنی علیحدہ شناخت منوانے کے لیے انہیں کن مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے؟ جانیے ایک نان بائنری پرسن کی زبانی۔ سہیل اختر قاسمی کی رپورٹ۔
مزید لوڈ کریں