Sidra Dar is a multimedia journalist based in Karachi, Pakistan.
سرطان جیسی مہلک بیماری سے لڑنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ لیکن اس بیماری سے جنگ میں مصروف کچھ بچوں کا حوصلہ ناقابلِ شکست ہے۔ بچوں میں کینسر کے عالمی دن کے موقع پر سرطان سے متاثرہ بچوں نے آرٹ کے ذریعے اپنی بیماری اور ہمت کی داستانیں بیان کی ہیں۔ منفرد نمائش پر دیکھیے سدرہ ڈار کی یہ ڈیجیٹل رپورٹ
صدر کی گنجان گلیوں اور شہر کی اہم شاہراہوں سے گزرتے ہوئے سکینہ کا اعتماد دیدنی ہوتا ہے۔ چار برس قبل انہوں نے بائیک چلانا سیکھی۔ بائیک چلانا سیکھنے کا مقصد ان کی ضروریات تھیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے مکمل تیار ہیں۔ اِن دنوں اُن کی تمام توجہ فٹنس پر ہے اور وہ اپنا وزن بھی کم کر چکے ہیں۔ سرفراز کے بقول، اُنہیں امید ہے کہ پی ایس ایل میں اُن کی محنت ضرور کام آئے گی۔ مزید دیکھیے سدرہ ڈار کی ڈیجیٹل رپورٹ میں
اکیس سالہ جرمن شہری میران حسین لگ بھگ 7500 کلو میٹر کا فاصلہ پیدل عبور کرنے کے بعد پاکستان پہنچے اور یہاں چھ ماہ قیام کیا۔ انہوں نے اردو زبان بھی سیکھی اور پاکستان کی سیاحت کا شوق بھی پورا کیا۔ پاکستان کی شہریت حاصل کرنے کے بعد میران واپس جرمنی روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ واپسی کا سفر سائیکل پر طے کریں گے۔
سفر کا شوق کسے نہیں ہوتا؟ لیکن اگر یہ سفر 7500 کلو میٹر دور کا ہو اور جانا بھی پیدل ہو تو شاید کوئی بھی ارادہ نہ کرے۔ لیکن ملیے جرمنی کے نوجوان میران سے جو جرمنی سے پیدل چل کر 14 ماہ میں پاکستان پہنچے ہیں۔ ان کا یہ سفر کیسا رہا اور کیا انہیں پاکستان پسند آیا؟ جانیے سدرہ ڈار کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں۔
موسم سرما میں سب سے زیادہ شوق سے کھائی جانے والی ڈش مچھلی کی ہے اور اگر یہ مچھلی حیدر آباد کی ہو تو سردی کے موسم میں مزہ دو بالا ہو جاتا ہے۔ چار دہائیوں سے سندھ بھر کو مزے دار مچھلی کھلانے کی روایت برقرار رکھنے والوں کا احوال دیکھیں سدرہ ڈار کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں۔
کراچی میں ان دنوں موسم معمول سے کہیں زیادہ سرد ہے اور بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ شہر میں اس بار ریکارڈ سردی پڑی ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کی یہ لہر مزید کئی روز جاری رہے گی۔ لیکن کیا واقعی شہر میں سردی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے؟ مزید جانیے اس رپورٹ میں۔
چینل انتظامیہ کے مطابق ناظرین ڈرامے کی آخری قسط ہفتہ 18 جنوری کے بجائے 25 جنوری کو دیکھ سکیں گے۔
کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔ یہ بات سچ کر دکھائی ہے کراچی کی جنت خاتون نے جنہیں اداکاری کا شوق ہے جس کی تکمیل کے لیے انہوں نے ٹک ٹاک کا سہارا لیا۔ جنت خاتون کے ٹک ٹاک پر ایک لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور وہ اپنی ویڈیوز کے ذریعے لوگوں کی توجہ حاصل کررہی ہیں۔ مزید دیکھیے سدرہ ڈار کی ڈیجیٹل رپورٹ
کراچی میں ان دنوں سردی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ ٹھنڈ بڑھتے ہی بازاروں میں گرم کپڑوں کی طلب میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ کافی عرصے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلی ہیں اور اچانک سردی بڑھنے کے بعد وہ گرم کپڑے خریدنے کے لیے نکلے ہیں۔
ماہرین کے مطابق رواں سال موسم سرما کے آغاز سے ہی درجۂ حرارت کا جو ریکارڈ سامنے آیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ سردی پڑ رہی ہے۔
فلکیات کے ماہرین سورج گرہن کو مکمل طور پر سائنسی عمل قرار دیتے ہوئے اس سے منسوب کہانیوں اور توہمات پر یقین نہیں رکھتے۔ لیکن اس سارے مرحلے کے دوران عام آنکھ سے سورج کو دیکھنے سے ضرور منع کرتے ہیں۔
دنیا کے کئی شہروں کی طرح کراچی میں بھی جمعرات کو سورج گرہن دیکھا گیا۔ طلبہ اور ماہرین فلکیات نے سورج کو چاند کے پیچھے چھپنے کا منفرد منظر دیکھنے کے لیے کیا تیاریاں کیں اور سورج کو گرہن لگنے کا عمل کیسے مکمل ہوا؟ دیکھیے سدرہ ڈار کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں
بانیٔ پاکستان محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر کراچی میں پہلی اسٹریٹ لائبریری کا افتتاح کیا گیا ہے۔ سڑک کنارے قائم اس کتب خانے کا مقصد مسافروں کو دورانِ سفر اور سواری کے انتظار میں وقت گزاری کے لیے کتابیں پڑھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اس منفرد لائبریری کے قیام کو شہری خوش آئند قدم قرار دے رہے ہیں۔
کرسمس منانے کے لیے مسیحی برادری جہاں دیگر تیاریوں میں مصروف ہے وہیں کرسمس کیک کی تیاری کا عمل بھی جاری ہے۔ کراچی میں مسیحی برادری کی اکثریت کرسمس کا کیک اپنے گھروں میں ہی بناتی ہے۔ لیکن یہ کیکس بیکنگ کے لیے کچھ مخصوص بیکریوں میں لائے جاتے ہیں۔ کرسمس کیک کی تیاری پر دیکھیے سدرہ ڈار کی یہ ڈیجیٹل رپورٹ
مسکیٹا بیکری کراچی کی ایک مشہور بیکری ہے جہاں کرسمس پر خصوصی سوغات تیار کی جاتی ہیں۔ بیکری کے مالک حیدر عباس کے مطابق مسکیٹا مسیحی نام ہے۔ پہلے بیکری کا انتظام مسیحی ہی سنبھالتے تھے۔ کرسمس پر بیکری میں بادام ٹافی، نیوریز، تل پاپڑی، فج چاکلیٹ سمیت متعدد اشیا بڑی تعداد میں خصوصی طور پر بنائی جاتی ہیں۔
کراچی میں بارہویں عالمی اردو کانفرنس کی رونقیں عروج پر ہیں۔ اس سالانہ کانفرنس کا شمار اب شہر کی اہم ترین ادبی تقریبات میں ہوتا ہے۔ اتوار کو کانفرنس کا آخری روز ہے جس میں مزید کئی موضوعات پر فکر انگیز مذاکرے اور مباحثے ہوں گے۔ چار روزہ کانفرنس کے ابتدائی تین روز کی تفصیلات جانیے اس رپورٹ میں۔
کراچی کی رہائشی صفیہ بیگم نے آج سے 50 برس قبل اپنی بہن سے ان کے بیٹے کو گود لیا تھا۔ صفیہ کہتی ہیں کہ شوہر کے انتقال کے بعد ان کی بہن اور بہنوئی نے اپنے بیٹے کو واپس لے لیا جس کی عمر اس وقت 15 برس تھی۔
لاہور میں 'ویمن آن وہیل' پروگرام کی کامیابی کے بعد کراچی میں بھی خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی تربیت دی جا رہی ہے۔ موٹر سائیکل سیکھنے والوں میں کراچی یونیورسٹی کی طالبہ انعم یوسف زئی بھی شامل ہیں جو بائیک چلا کر اپنے خواب پورے کرنے کی خواہش مند ہیں۔ سدرہ ڈار کی ڈیجیٹل رپورٹ۔
کراچی کے ایک میوزیم میں بھارتی پائلٹ ابھینندن کی ایک گیلری بنائی گئی ہے جس میں ان کی گرفتاری کے وقت تحویل میں لی گئی چیزیں رکھی گئی ہیں۔ ونگ کمانڈر ابھینندن کا طیارہ پاکستان کی فضائیہ نے 27 فروری کو ایک جھڑپ کے دوران مار گرایا تھا اور اُنہیں گرفتاری کے کچھ دنوں بعد بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔
مزید لوڈ کریں