وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ اس منی بجٹ کے ذریعے حکومت کاروباری سرگرمیوں میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور سازگار ماحول پیدا کرنے کے اقدامات کرے گی جبکہ مزید ٹیکسوں سے حکومتی آمدن کو بھی بڑھایا جائے گا۔
کابل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکہ کے خصوصی نمائندے کا کہنا تھا کہ علاقائی ملک بھی طالبان اور افغان حکومت کے درمیان براہ راست مذاکرات کے حق میں ہیں اور پائیدار امن کے لیے طالبان کو افغان حکومت کے ساتھ بیٹھنا ہو گا۔
سوال یہ ہے کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کے معاملے پر حکومتی حلقوں میں اتنا ابہام اور تشویش کیوں ہے؟
ایک صارف فوزیہ یزدانی مارٹن کی ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ ’یہ ٹویٹ اُن کے (مارٹن ) دائرہ کار سے باہر ہے۔ انھوں نے لکھا کہ ’ایک منجھے ہوا سفارتکار زیادہ جانتا ہے کہ خاص کر جب اُسے مشکل چیز کو اپنے الفاظ میں کہنا ہوا‘
وفاقی وزیر نے کہا کہ سگریٹ اور تمباکو کی مصنوعات پر عائد ہونے والے اس ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدن کو نوجوانوں کی بہبود پر خرچ کیا جائے گا
اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے یہ تجویز ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب حال ہی میں سپریم کورٹ کی طرف سے مسیحی خاتون کو توہینِ مذہب کے ایک مقدمے میں بَری کرنے کے فیصلے کے خلاف بعض مذہبی گروپوں نے احتجاج کیا اور بعض شخصیات کے خلاف کفر کے فتوٰی جاری کیے گیے ہیں
انھوں نے چار سال تک جیو نیوز پر اپنا پروگرام ’نیا پاکستان‘ دیکھنے پر ناظرین کا شکریہ ادا کیا۔ 'جیو نیوز' نے اپنے ٹوئٹر پر جاری مختصر بیان میں کہا ہے کہ ''سینیر صحافی طلعت حسین نے چینل چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے''
’میں نے بچوں کو جب بتایا کہ آسیہ کی رہائی کا فیصلے ہوا ہے تو وہ خوشی سے میرے گلے لگ گئے لیکن تین دن میں جو حالات ہوئے ہیں بچے اب سہم گئے ہیں۔‘
ایران کے وزیر خارجہ ایک ایسے وقت پر پاکستان آئیں ہیں جب چند روز قبل ہی پاکستان نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ یمن کے تنازعے کے حل کے لیے سعودی عرب اور ایران کے مابین ثالث کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے خسارے کو کم کرنے کے لیے بجلی کی قیمت میں دس سے پندرہ فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔
آٹھ اکتوبر سے ایشیا پیسفک گروپ کے اراکین انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے نے کہا کہ بجلی کی پیداواری لاگت زیادہ ہونے اور کم قیمت پر فروخت کے سبب حکومت کو یومیہ 34 سے 36 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے
کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور حکومت کے مابین بیل آؤٹ پیکج کے لیے جن شرائط پر بات ہو رہی ہے اس سے روپے کی قدر پر منفی اثرات پڑے ہیں۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 139 روپے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہوا