Rana Muhammad Asif is a multimedia journalist based in Karachi, Pakistan.
سیاسی مبصرین کے مطابق پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے بننے ٹوٹنے کا انحصار پاکستان میں سول ملٹری تعلقات میں طاقت اور اقتدار کے توازن پر ہے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتِ حال پیش ہونے کے بعد انٹرنیٹ تک رسائی بند یا محدود کی گئی ہو۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پر بڑھتے انحصار کی وجہ سے انٹرنیٹ میں رکاوٹ نہ صرف لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بنتا ہے بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی بھاری نقصان کا باعث بنتا ہے۔
سن 1954 میں آج ہی کے دن افریقی ملک مراکش نے فرانس سے آزادی حاصل کی تھی۔ مراکش کی تحریکِ آزادی کے لیے پاکستان نے کیا سفارتی کردار ادا کیا تھا؟ تاریخ کے اس دلچسپ باب کے بارے میں جانیے اس تحریر میں۔ وائس آف امریکہ پر یہ تحریر پہلی مرتبہ 14 دسمبر 2022کو شائع ہوئی تھی۔
سن 1790 میں پہلی مردم شماری کے وقت امریکہ کی صرف 12 ریاستیں تھیں جو آج 50 ہوچکی ہیں۔اس دوران امریکہ نے کئی اتار چڑھاؤ دیکھے۔ خانہ جنگی، معاشی بحران، عالمی جنگوں اور وباؤں کا سامنا کیا لیکن ہر 10 سال بعد ہونے والی مردم شماری میں تعطل نہیں آیا اور سال 2020 تک امریکہ میں 23 بار مردم شماری ہوچکی ہے۔
ضیا محی الدین کی یادداشتوں پر ایک نظر ڈالی جائے تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ ادب، اداکاری، کرکٹ اور موسیقی ان کے عشق تھے۔
ایوب خاور کہتے ہیں کہ ان کی سب سے اچھی بات یہ تھی کہ کامیاب ڈراموں کے خالق ہونے کے باوجود ان کی گردن میں سریا نہیں آیا بلکہ شخصیت میں نرمی بڑھتی چلی گئی۔
یہ فیصلے تاریخ میں کسی کے لیے یادگار اور کسی کے لیے متنازع ہوسکتے ہیں لیکن ایک فیصلہ تاریخ کا بھی ہے جو کسی کے ماننے یا نہ ماننے سے تبدیل نہیں ہوتا۔
قدیم روم میں رائج کیلینڈر میں جنوری کا مہینہ 29 دن کا تھا جب کہ نئے سال کا جشن مارچ میں منایا جاتا تھا۔
سن 1951 میں پاکستان نے مراکش، تیونس اور الجزائر کے حقِ خود ارادیت کے سوال کو پیرس میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اور بعد ازاں نیویارک سلامتی کونسل میں زیرِ بحث لانے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
’اردو صحافت کے دوسو سال‘کے موضوع پر یہ اجلاس کراچی میں جاری پندرھویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز ہونے والی دیگر نشستوں میں شامل تھا۔
پاکستان میں فوج کے سیاسی کردار اور سول و عسکری اداروں کے درمیان جاری اختیارات کی کشمکش کی طویل تاریخ کے باعث اس عہدے پر تقرری کو ہمیشہ اہمیت حاصل رہی ہے۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل قید کی سزاؤں کی حیثیت قانونی سے زیادہ علامتی ہوتی ہے تاہم کئی مرتبہ بعض قانون کے تقاضے کے تحت یہ ضروری بھی ہوتا ہے۔
ماہرِ معیشت ڈاکٹر اقدس افضل کا کہنا ہے کہ امریکہ نے شرحِ سود میں 2024 تک اضافہ کر کے اسے 4.25 تک لے جانے کا عندیہ دیا ہے جس کا مطلب واضح ہے کہ دنیا بھر میں ڈالر مزید مستحکم ہوگا۔ ان کے بقول اگر امریکہ کی شرح سود اسی طرح بڑھتی رہی تو ڈالر تین سو روپے سے بھی تجاوز کرسکتا ہے۔
اسمبلی تحلیل کرنے کے دفاع کے لیے گورنر جنرل نے اس وقت کی فیڈرل کورٹ میں اپیل کر دی اور یہ مؤقف اختیار کیا کہ ملکہ کے نمائندے کی حیثیت سے کسی بھی قانون سازی کے لیے ان کی توثیق ضروری ہے۔
آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ پارلیمنٹ مکمل طور پر غیر فعال ہوچکی ہے۔ سیاسی جماعتیں اور سیاسی قائدین اپنے اس اصل فورم پر مسائل حل کریں تو عدالتوں تک جانے کی نوبت ہی نہ آئے۔
پچھتر برس قبل تین جون 1947 کو جب وائسرائے ہند لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے کانگریس اور مسلم لیگ کی قیادت کو بتایا کہ تقسیم کے جس منصوبے پر انہوں نے اتفاق کرلیا ہے اس پر دو ماہ کے عرصے میں عمل درآمد کردیا جائے گا، تو یہ اعلان دونوں جماعتوں کے لیے بھی غیر متوقع تھا۔
اقوامِ متحدہ کے انوائرمنٹ پروگرام کی ایک رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں جنگلات میں شدید آتش زدگی کے واقعات میں 2030 تک 14 فی صد، 2050 تک 30 فی صد اور رواں صدی کے آخر تک 50 فی صد تک اضافہ ہو جائے گا۔
قاہرہ میں ایک جونیئر افسر رہنے والے لارنس کو ایک معروف شخصیت بنانے میں نوجوان امریکی مصنف و اداکار اور تفریحی پروگرامز کے منتظم لوویل تھامس نے بنیادی کردار ادا کیا۔
انگریزوں کا خیال تھا کہ وہ بنگال میں اپنی مرضی کی حکومت لائے بغیر زیادہ دیر تک اپنے مفادات کا تحفظ نہیں کر پائیں گے۔ اس لیے انہوں نے بنگال کے حکمران سراج الدولہ کے کمانڈر انچیف میر جعفر کو ساتھ ملا کر حکومت گرانے کا منصوبہ بنایا۔
عاصمہ جہانگیر کے والد ملک غلام جیلانی نے فوجی آمر یحییٰ خان کو براہِ راست مخاطب کر کے لکھا تھا "جنابِ صدر آپ نے جو روش اختیار کی ہے اس سے ملک ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا۔" جس کے بعد ملک غلام جیلانی کو مارشل لا ریگولیشن نمبر 78 کے تحت گرفتار کیا گیا۔
مزید لوڈ کریں