Khalil Ahmed is a multimedia journalist based in Karachi, Pakistan.
کراچی کی بریانی اپنے چٹ پٹے اور ذائقے دار مسالوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ صدر کی موبائل مارکیٹ میں ایک بریانی والے ایسے بھی ہیں جو صرف جمعے کو اپنا اسٹال لگاتے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے بریانی کی دو درجن دیگیں ختم ہو جاتی ہیں۔ کراچی کی مشہور 'جمعہ بریانی' کی کہانی لائی ہیں سدرہ ڈار اور خلیل احمد۔
انور مقصود پاکستان کی وہ جانی مانی شخصیت ہیں جنہوں نے چھ دہائیوں سے زائد عرصہ ٹی وی، اسٹیج اور شوبز کی فیلڈ میں گزارا۔ وائس آف امریکہ کے عمیر علوی کو دیے گئے تفصیلی انٹرویو میں انہوں نے اداکاری، ڈرامہ نگاری، گیت نگاری، اور پی ٹی وی کے مشہور ڈراموں پر بات کی ہے۔
سندھ کے علاقے سانگھڑ کے ایک گاؤں میں قدیم تہذیب کا ایسا خزانہ چھپا ہوا ہے جس سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ یہاں ایک زمین دار نے برسوں کی محنت کے بعد ایسی نادر اشیا اکٹھی کی ہیں جو کسی بھی بڑے میوزیم کا حصہ بن سکتی ہیں۔ زمین دار عطا چانیہو کو یہ شوق کب سے ہوا اور ان کیا میوزیم کیسا ہے؟ دیکھیے۔
پاکستان کے شہر کراچی میں "دنیا کے سب سے بڑے قرآن" پر کام جاری ہے۔ اس قرآن کو لکھا نہیں بلکہ کینوس پر اسکلپ کیا جارہا ہے۔ مصور شاہد رسام کئی برسوں سے اس قرآن پر کام کر رہے ہیں جس کا کچھ حصہ آئندہ ماہ دبئی ایکسپو میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ مزید جانیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی ڈیجیٹل رپورٹ میں
ہر شہر کی کوئی نہ کوئی سوغات مشہور ہوتی ہے۔ سندھ کے شہر سانگھڑ کی مچھلی اپنے منفرد ذائقے اور ترکیب کے سبب خاصی مشہور ہے۔ یہ مچھلی کیسے بنائی جاتی ہے اور اس میں کیا خاص بات ہے؟ دیکھیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی ڈیجیٹل رپورٹ میں۔
ضلع سانگھڑ کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والی شامو بائی کی وجۂ شہرت صوفیانہ کلام اور بھجن ہیں جس کی وجہ سے وہ کوک اسٹوڈیو تک پہنچ گئیں۔ ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی شامو بائی اب اپنے علاقے کی بہت سی لڑکیوں کی رول ماڈل بن چکی ہیں۔ شامو بائی کی کہانی لائے ہیں سدرہ ڈار اور خلیل احمد اس رپورٹ میں۔
سندھ کے ضلع سانگھڑ کے اچھرو تھر کو سفید صحرا بھی کہا جاتا ہے۔ یہ جگہ اپنی خوبصورت جھیلوں کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔ یہاں بہت سی ایسی جھیلیں ہیں جن سے اس صحرا کا حسن دوبالا ہو جاتا ہے۔ انہی جھیلوں کی سیر کرا رہی ہیں ہماری نمائندہ سدرہ ڈار اس رپورٹ میں۔
افغانستان کی غیر یقینی صورتِ حال پر جہاں عالمی برادری مختلف شکوک و شبہات کا شکار ہے وہیں افغان عوام بھی خدشات ظاہر کر رہے ہیں۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہزاروں افغان مہاجرین مقیم ہیں۔ اس صورتِ حال کو وہ کیسے دیکھ رہے ہیں اور کیا سوچ رہے ہیں؟ دیکھیے محمد ثاقب اور خلیل احمد کی رپورٹ میں۔
اس سے پہلی ویڈیو میں ہم نے آپ کو بتایا کہ عید الاضحیٰ پر لوگوں کو قصابوں سے کیا شکایات رہتی ہیں۔ اس رپورٹ میں ملتے ہیں قصائیوں سے اور جانتے ہیں کہ انہیں لوگوں سے کیا شکوے ہیں؟ سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ۔
عیدالاضحیٰ پر قربانی کے لیے قسمت والوں کو اگر کوئی پیشہ ور قصائی مل جائے تو ان کی قربانی آسان ہو جاتی ہے۔ ورنہ اناڑی قصائی کی مدد لینا ہی آخری حل ہوتا ہے۔ ہر سال اس مسئلے سے دوچار ہونے والے کچھ افراد کی زبانی جانتے ہیں کہ لوگوں کو قصائیوں سے کیا شکوے ہیں؟ سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ۔
مویشی پالنا، ان کی دیکھ بھال کرنا اور لائیو اسٹاک کا کاروبار کرنا عموما دیہاتی زندگی کا معمول سمجھا جاتا ہے۔ مگر کراچی جیسے شہر میں یہ کام اگر کوئی لڑکی کر رہی ہو تو یہ حیران کن ہے اور دلچسپ بھی۔ ملیے 19 سالہ طالبہ ثانیہ منیف سے جو تعلیم کے ساتھ لائیو اسٹاک کا کاروبار بھی کر رہی ہیں۔
بھارتی فلم 'حنا' کو ریلیز ہوئے 30 سال ہو گئے ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار نبھانے والی پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار نے وائس آف امریکہ کے عمیر علوی سے بات کرتے ہوئے اس فلم سے متعلق اپنی یادیں تازہ کی ہیں۔
کراچی میں گزشتہ برس بارشوں کے بعد ہونے والی تباہی تو آپ کو یاد ہو گی؟ محکمۂ موسمیات نے اس سال بھی کراچی میں غیر معمولی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ کیا شہر کی انتظامیہ ان بارشوں کے لیے تیار ہے؟ کیا کراچی اس بار بھی پانی پانی ہوگا یا نالوں کی صفائی کچھ کام آئے گی؟ جانیے کاشف اعوان کی رپورٹ میں۔
پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی آج کل توڑ پھوڑ کی زد میں ہے۔ کہیں عدالتی احکامات پر عمارتیں گرائی جا رہی ہیں تو کہیں برساتی نالوں سے تجاوزات ہٹانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ لیکن جن لوگوں کی املاک آپریشن کی زد میں آ رہی ہیں، وہ شدید مشکلات کا شکار اور اپنے مستقبل کے بارے میں پریشان ہیں۔
بابا آئی لینڈ کراچی کے ساحل کے قریب ایک آباد جزیرہ ہے۔ یہاں کا ایک بڑا مسئلہ طبی سہولتوں کی کمی ہے لیکن اب یہ مشکل کچھ کم ہو رہی ہے۔ جزیرے پر رہنے والی خواتین کے علاج کے لیے اب ایک خاتون ڈاکٹر مقرر ہیں جو روز شہر سے کشتی میں بیٹھ کر یہاں پہنچتی ہیں۔ مزید دیکھیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ میں۔
دیکھیے ایک ایسے پاکستانی سائنس دان کی کہانی جو بلوچستان کے انتہائی پسماندہ علاقے سے برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے اور اب وہ چاند اور مریخ پر جانے کے منصوبوں پر خلائی اداروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ یار جان عبدالصمد کی کہانی لائے ہیں محمد ثاقب اور خلیل احمد اس ڈیجیٹل رپورٹ میں۔
ثانیہ سعید ہمیشہ سے اپنے منفرد کرداروں کی وجہ سے ناظرین میں مقبول رہی ہیں۔ انہوں نے ٹی وی پر پہلا ڈرامہ 32 سال قبل کیا تھا۔ وائس آف امریکہ کے عمیر علوی کے ساتھ انٹرویو میں ثانیہ نے اداکاری کے اپنے طویل سفر، پاکستان کی ڈراما انڈسٹری کی صورتِ حال اور ڈرامہ 'رقیب سے' میں حاجرہ کے کردار پر بات کی ہے۔
امر خان کا شمار ان ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کم وقت میں اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوایا ہے۔ وائس آف امریکہ کے عمیر علوی کو دیے گئے انٹرویو میں امر خان نے ڈراموں میں اپنے کرداروں اور اپنی ڈیبیو فلم 'دم مستم' پر بات کی ہے جس کی ہیروئن کے ساتھ رائٹر بھی وہ خود ہیں۔
ایمیزون نے پاکستان کو اپنی سیلر لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس سے پاکستان کے چھوٹے کاروباری اداروں اور تاجروں کو فائدہ پہنچے گا۔ پاکستانی اس سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور ایمیزون پر دکان چلانے والوں کو کن چیزوں کا خیال رکھنا ہو گا؟ جانتے ہیں سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ میں۔
پی آئی اے کے کراچی طیارہ حادثے کو ایک برس گزر چکا ہے۔ پی کے 8303 لینڈنگ سے چند سیکنڈ قبل ایئرپورٹ کے قریب ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا تھا۔ جس گلی میں جہاز گرا تھا، حادثے کے دن وہاں کے رہائشیوں نے کیا دیکھا اور ان پر کیا بیتی؟ جانیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ میں۔
مزید لوڈ کریں