یونان کشتی حادثے میں بچ جانے والے افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ کشتی کے ڈوبنے سے عین قبل ایک اور جہاز اسے 'ٹو' کر رہا تھا۔ البتہ ایتھنز میں عہدے داروں کا اصرار ہے کہ تارکینِ وطن کو لیبیا سے اٹلی لے جانے والی کشتی کسی بھی مقام پر یونانی کوسٹ گارڈ کے جہاز سے ’ٹو‘ نہیں کی گئی۔
اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اس کی فورسز نے دو مطلوب عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے لیے علی الصبح جنین کے پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا لیکن انہیں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ آٹھ اسرائیلی فوجی بھی زخمی ہوئے۔
چین کے سرکاری میڈیا نے جمعہ کو بتایا کہ مائیکروسافٹ کے شریک بانی اور مخیرشخصیت بل گیٹس نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔ شی نے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی پر ایک ویڈیو میں کہا، کہ امریکہ اور چین کے تعلقات کی بنیاد اس کے عوام پر ہےانہوں نے مزید کہا کہ ان کی امیدیں امریکی عوام سے ہیں۔
عالمی سطح پربھی حالیہ دہائیوں میں شہد کی مکھیوں کی آبادی کو بڑے پیمانے پرختم کیا گیا ہے۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ صرف امریکہ میں گزشتہ 40 سالوں میں شہد کی مکھیوں کی تعداد تقریباً 25 فی صد کم ہوگئی ہے
تارکین وطن سے بھری کشتی کے الٹ کر ڈوبنے کا حادثہ یونان کے جنوبی جزیرہ نما پیلوپونیس سے تقریباً 75 کلومیٹر دور بحیرہ روم کے بین الاقوامی پانیوں میں پیش آیا۔ کشتی ڈوبنے کے بعد سے اب تک 104 افراد کو بچایا جا چکا ہے۔
منگل کی صبح چار بجے کے بعد ایک گلی میں دو افراد مردہ پائے گئے جب کہ دوسری گلی میں ایک اور شخص مردہ حالت میں ملا۔ وین کی ٹکر سے دیگر مختلف جگہوں پر تین افراد زخمی ہوئے جن کا ایک اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ تاہم ان کی حالت کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔
جنوبی کوریا کے معروف بینڈ بی ٹی ایس نے دو ہزار تیرہ میں ڈیبیو کیا تھا جس کے بعدسے اسے جنوبی کوریا کے علاوہ دنیا بھر میں سنا اور پسند کیا جاتا ہے ۔ اس بینڈ کی تشکیل کو اس برس دس سال پورے ہوئے ہیں جس کی خوشی یہ بینڈ ایک نئے ڈیجیٹل گیت " ٹیک ٹو" کی ریلیز کے ساتھ منا رہا ہے
اقوام متحدہ کی ثقافتی اور سائنسی ایجنسی یونیسکو نے پیر کو کہا کہ امریکہ جولائی میں اس تنظیم میں دوبارہ شامل ہونے کا ارادہ رکھتا ہے جسے اس نے پانچ سال قبل چھوڑدیا تھا ۔ اور اس نے چھ سو ملین ڈالر سے زیادہ واجبات کی ادائیگی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
ایک چھوٹی سی سفید گولی نے شام کے صدر بشار الاسد کو اپنے عرب پڑوسیوں کے مقابلے میں انتہائی طاقتور بنا دیا ہے ، جو انہیں اس امید پر تنہائی کی حالت سے نکالنے کے لیے تیار ہیں کہ وہ شام سے انتہائی نشہ آور کیپٹاگون ایمفیٹامائنز کے بہاؤ کو روکیں گے۔
’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے تجزیے سے پتا چلا ہے کہ دھوکہ بازوں نے ممکنہ طور پر کرونا وبا کی امدادی فنڈنگ میں 280 ارب ڈالر سے زیادہ کی چوری کی ہے۔ مزید 123 ارب ڈالر ضائع یا غلط خرچ ہوئے۔ مشترکہ طور پریہ نقصان، 4.2 ٹریلین ڈالر کی اس رقم کا 10 فی صد ہے جو امریکی حکومت نے اب تک کرونا ریلیف میں دی ہے۔
کسی فریق نے بھی ڈیم پر ہونے والے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی، تاہم ڈیم کی جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے یوکرین جنگ پر اس کے اثرات کا معاملہ زیرِ بحث ہے۔
امریکہ کے جوائنٹ چیفس کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے جنگ عظیم دوم کی یاد میں منائی جانے والی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ روس اور یوکرین کے ان حصوں میں جو روس کے قبضے میں ہیں، لڑائی تیز ہوئی ہے ۔
امریکہ کے ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر کیون میکارتھی قدامت پسند قانون سازوں کی تنقید کے باوجود منگل کو اپنے ری پبلکن ساتھیوں کو قرض کی حد بڑھانے اور بجٹ کے معاہدے پر قائل کرنے کے لیے متحرک رہے۔
سال 1991 میں اس وقت کے کیپٹن براؤن کو پیراشوٹ کے ذریعے ریاست فلوریڈا کے ایور گلیڈز میں، مگرمچھوں سے بھرے دلدلی علاقےمیں اپنے جلتے ہوئے طیارے سے چھلانگ لگانا پڑی۔ جب وہ دلدل میں اترے تو کیچڑ اور پانی میں لت پت ہوگئے اس طرح ملک کے اعلیٰ ترین فوجی افسر کے لیے نامزد ہونے والے کو اپنا کال سائن ملا۔
اگر حکومت کی 314 کھرب ڈالر کی قانونی قرض لینے کی حد کو یکم جون تک نہیں بڑھایا گیا یا اسے معطل کیا گیا تو اس کا نتیجہ مالی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔
اقوامِ متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے اس تقریب کو تاریخی اور اہم قرار دیا ہے کیوں کہ جنرل اسمبلی نے فلسطینی علاقوں کی تقسیم میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
فلسطینی عسکریت پسندوں نے بدھ کو غزہ سے اسرائیل پر کئی راکٹ فائر کیے جب کہ اسرائیل نے بھی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں تین عسکریت پسندوں سمیت 23 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ریاست کے گورنر گریگ ایبٹ نےقاتل کو ڈھونڈنےپر 50 ہزارڈالر کےانعامی رقم کی پیشکش کی تھی ۔ انعام کی پیشکش کرتے ہوئے، گورنر نے متاثرین کو "غیر قانونی تارکین وطن" کہاتھا ، تاہم ان کے امیگریشن اسٹیٹس کی طرف توجہ مبذول کروانے پر وسیع ردعمل سامنے آنے کے بعد پیر کے روز ان کے دفتر نے اس کے لئے معافی مانگ لی۔
'دی سپر ماریو بروز' نے اتوار کو دنیا بھر میں باکس آفس پر آسانی سے ایک ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کیا جس کے بعد یہ 2019 کے بعد سے ایک ارب ڈالر کمانے والی 10ویں اینی میٹڈ فلم بن گئی ہے۔
فیڈرل اپیل کورٹ نے ٹرمپ کے وکلا کی جانب سے مائیک پینس کی پیشی روکنے کی درخواست مسترد کر دی تھی جس کے چند گھنٹوں بعد انہوں نے واشنگٹن میں گرینڈ جیوری کے روبرو پیش ہو کر گواہی دی۔
مزید لوڈ کریں