1960 کی دہائی کے وسط میں، 42 فیصد بالغ امریکی ،سگریٹ نوشی کرتے تھے لیکن یہ شرح گزشتہ کئی عشروں سے بتدریج گر رہی ہے ۔سگریٹوں پر ٹیکس، تمباکو کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، تمباکو نوشی پر پابندی اور عوام میں اس کے نقصانات سے آگہی اس میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔
"فینٹاسمک"نامی شو کا افتتاح 1998 میں ہوا تھا اور اس میں 25 سے زیادہ فلموں کی اینی میشنز اور کردار شامل ہیں ۔ڈزنی کا محبوب ترین کردار مکی ماؤس اس شو میں بہت سارے بدی کے کرداروں سے لڑتا ہےاور اس کی آخری لڑائی ایک ولن میلیفیسینٹ سے ہوتی ہے جو ڈریگن کی شکل میں ہے،اور جس کا قد 40 فٹ ہے۔
گلوکار فنچوں کی اوسط قیمت تقریباً 75 ڈالر ہے جب کہ جیتنے والے پرندوں یعنی زیادہ چہچہانے والےپرندے کی قیمت 10 ہزار ڈالر تک ہو سکتی ہے۔ ان پرندوں کی مانگ اتنی زیادہ ہے کہ انہیں اکثر نیویارک جیسی جگہوں پر اسمگل کر دیا جاتا ہے جہاں گیانی باشندے مقابلوں کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔
سوڈان میں طول پکڑنے والے ایسے تنازع کے سارے اجزا موجود ہیں جو لبنان، شام اور ایتھوپیا کی طرح دہائیوں تک جاری رہ سکتا ہے۔
جیوری میں شامل افراد نے بلوانی کو تھیرانوس میں سرمایہ لگانے والوں اور ان مریضوں کے ساتھ دھوکہ کرنے کے 12 الزامات میں قصوروار پایا جنہوں نے زیادہ تر ناقابل بھروسہ بلڈ ٹیسٹوں پر بھروسہ کیا جس سے ان کی صحت کو خطرات لاحق ہو سکتے تھے۔
اس حکم نامے کے تحت اسقاطِ حمل تک رسائی حاصل کرنے والی خواتین کے خلاف ممکنہ سزاوں میں کمی کرنا شامل ہے۔ تاہم ملک بھر میں اسقاط حمل تک رسائی کو تحفظ دینے کے لیے اس کا دائرہ کار محدود ہے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی)کے مطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے اس حوالے سے اپنے دیرینہ خدشات کا اعادہ کرتے ہوئے چین کی جانب سے معاشی جاسوسی اور ہیکنگ کی کارروائیوں کی مذمت کی اور ساتھ ہی بیرونی ممالک میں اختلافی آوازوں کو دبانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
مغربی کنارے میں رپورٹنگ کے دوران ہلاک ہونے والی خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ کی ہلاکت کی تحقیقات پر اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ دونوں جانب سے متضاد دعووں کے بعد مختلف آزاد گروہوں نے اپنے طور پر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے یوکرین کے خلاف بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے اپنے استعمال کی بنیاد ڈالنے کی کوشش کا حصہ ہو سکتا ہے۔
خاتون صحافی کے وکیل کا کہنا ہے کہ عدالت نے صدف کباس کو مقدمے کی سماعت کے دوران ہی جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
اعداد و شمار کے مطابق ہر ایک لاکھ بچوں میں سے چار سے زائد بچے کرونا سے متاثر ہو کر اسپتال پہنچے جب کہ پہلے یہ شرح اس سے تقریباً نصف تھی۔
امریکہ کی کانگریس کی عمارت پر سابق صدر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کو ایک سال بیت چکا ہے۔ چھ جنوری 2021 کو کیپٹل ہل پر چڑھائی کرنے والے بہت سے مظاہرین اب سزائیں کاٹ رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث آگ نے ڈینور اور بولڈر کے درمیان مضافاتی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
حکام کے مطابق کرونا ویکسین لگوانے کے حکم سے انکار کرنے والے یہ پہلے سروس ممبرز ہیں جنہیں ملازمتوں سے فارغ کیا گیا ہے۔
طالبان کے عبوری وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کا کہنا ہے کہ طالبان دنیا کے تمام ممالک سے مدد کی اپیل کرتے ہیں تا کہ وہ پریشان حال لاکھوں افغان عوام کی مدد کریں۔ یہ بات کسی کے مفاد میں نہیں ہو گی کہ افغانستان کی حکومت کمزور ہو۔
مقابلہ حسن میں ججز اونٹوں کے سر، گردن، کوہان، لباس اور ان کی چال ڈھال کے انداز کی بنیاد پر فاتح کا فیصلہ کرتے ہیں۔
صدر اردوان کا یہ دورہ ایسے وقت پر ہو رہا ہے جب ترکی کی معیشت سخت مشکلات سے دوچار ہے اور ترک راہنما کو توانائی سے مالا مال امارت سے مالی مدد کی ضرورت ہے۔
مزید لوڈ کریں