پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کورآرڈینیٹر اور انسانی ہمدردی کے رابطہ کار جولین ہارنیس کا کہنا ہے کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے ملک بھر میں بڑی تباہی مچائی ہے اور اسے دہائیوں کا "سب سے بڑا چیلنج" بنا دیا ہے۔
ریلی کے شرکا کابل میں وزارتِ تعلیم کی جانب مارچ کر رہے تھے۔ مظاہرین ''ہمیں کام، روٹی اور آزادی چاہیے'' کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس دوران طالبان نے حکومت مخالف اس ریلی کو روکنے کے لیے تشدد کا راستہ اختیار کیا۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ خیز مواد ایک ہتھ گاڑی میں نصب تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں ''بے گناہ شہری'' ہلاک ہوئے ہیں۔
انفورسمنٹ اینڈ ریموول آپریشنز (ای آر او) کے نیویارک میں آفس نے جمعرات کو جاری کئے گئے ایک بیان میں بتایا کہ مفرور ملزم احمد بلال چیمہ کو 12 جولائی کے روز کمرشل فلائٹ پر ان کے آبائی ملک روانہ کیا گیا جہاں انہیں پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے سپرد کر دیا گیا۔
طالبان حکومت کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے واشنگٹن پر ایک مرتبہ پھر زور دیا ہے کہ وہ پابندیاں ہٹائے اور افغان مرکزی بینک کے امریکہ میں رکھے گئے 7 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے 'غیر مشروط طور پر' جاری کرے تاکہ طالبان ملک کے گہرے ہوتے معاشی اور انسانی بحران سے نمٹ سکیں۔
افغانستان کی وزارت برائے کان کنی اور پٹرولیم کے ترجمان عصمت اللہ برہان نے ہفتے کو وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ایک ٹن کوئلے کی قیمت 280 ڈالر ہو گی۔اس سے قبل طالبان حکومت کی وزارت خزانہ نے رواں سال 28 جون کو فی ٹن کوئلے کی قیمت 90 ڈالر سے بڑھا کر 200 ڈالر کر دی تھی۔
طالبان حکومت کے وزیرِاعظم حسن اخوند کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی دو اقسام ہیں۔ ایک وہ جو غیر مسلموں نے اپنے لیے وضع کی ہیں اور وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔دوسری وہ جو ان کے بقول اللہ نے انسانیت کے لیے مقرر کیے ہیں۔
امریکی معاون وزیر خارجہ ڈونلڈ لو نےخیال ظاہر کیا کہ یہ اہم ہے کہ ہم سب مل کر طالبان کو تعمیری راستے کی طرف راغب کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے طالبان پر زور دیا کہ اب انہیں صحیح انداز کی حکمرانی کی طرف جانا ہوگا۔
صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے ان ہلاکتوں کی مذمت کی ہے اور پاکستانی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے آئین اور بین الاقوامی معاہدوں کے تحت پریس کی آزادی کو تحفظ فراہم کریں۔
طالبان نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اسد اللہ ہارون کی رہائی طالبان اور واشنگٹن کے درمیان 'براہ راست اور مثبت بات چیت' کا نتیجہ ہے۔
صوبائی وزیرِ خزانہ تیمور خان جھگڑا کہتے ہیں بجلی اور تیل کی قیمتوں میں بڑھتے ہوئے اضافے کو دیکھتے ہوئے ملازمین کے گھروں سے کام کرنے کی پالیسی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ایک ایئرایمبولینس پرویز مشرف کو ان کے اہل خانہ اور ڈاکٹرز کی رضامندی سے دبئی کے اسپتال سے پاکستان لائے گی۔ البتہ 79 سالہ پرویز مشرف کس تاریخ کو پاکستان پہنچیں گے اس بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
پاکستانی سیکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ ٹی ٹی پی سے ہونے والے مذاکرات کے تحت عارضی جنگ بندی کی مدت پیر کو مکمل ہوگئی ہے تاہم اس میں توسیع کا امکان موجود ہے۔ ان کے بقول سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ٹی ٹی پی کے خلاف کوئی 'بڑا آپریشن' نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ٹی ٹی پی انہیں نشانہ بنائے گی۔
وائس آف امریکہ نے طالبان کی جانب سےاس کے پروگرام آف ایئر کرنے کی مذمت کی ہے۔ وی او اے کی قائم مقام ڈائریکٹر یولنڈا لوپیز نے اتوار کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ''ہم طالبان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس پریشان کن اور افسوس ناک فیصلے پر نظرثانی کرے۔''
سابق افغان صدر نے کہا ہے کہ "افغانستان کے عوام11 ستمبر کے سانحے میں جان سے جانے والوں کے خاندانوں اور پیاروں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ لیکن متاثرین کے نام پر افغان عوام سے رقم روکنا یا اسے ضبط کرنا نا انصافی اور غیرمنصفانہ عمل ہے۔''
افغانستان سے متعلق سروے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں موسمِ گرما کے آغاز کے وقت 543 میڈیا ادارے تھے۔ البتہ نومبر کے اختتام تک صرف 312 ادارے فعال رہے تھے۔
افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان اور ایران کی فورسز میں بدھ کو جھڑپیں ہوئیں جس کی تصدیق فریقین نے بھی کر دی ہے۔
وزارت نے ان نئے قوانین کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد "غیر اخلاقی مواد" اور ایسی ویڈیوز نشر ہونے سے روکنا ہے جو "شریعت اور افغان اقدار کے خلاف ہوں۔"
پاکستان فوج کے میڈیا ونگ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے ''بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع'' پر بلوچستان کے شہر تربت میں کارروائی کی۔
ایک ٹوئیٹ میں وزارت داخلہ کے ترجمان خوستی نے حقانی کی دندھلی تصاویر شائع کی ہیں جن میں وہ ہلاک ہونے والے خودکش بم حملہ آوروں کے اہل خانہ کو گلے لگا رہے ہیں اور دعا مانگتے دکھائی دے رہے ہیں۔
مزید لوڈ کریں