صدر صالح کی امریکہ آمد

Oružje: Đoković u finalu nijednom nije izgubio svoj servis, spasavši četiri brejk lopte. Ako se izuzme duel sa Vavrinkom u osmini finala u kojem mu je Švajcarac sedam puta oduzeo servis, Đoković je u svih ostalih šest mečeva samo jednom dozvolio "brejk"!

یمنی عہدے داروں نے کہا ہے کہ صدر علی عبداللہ صالح علاج کی غرض سے امریکہ پہنچ گئے ہیں۔

مسٹر صالح لندن میں مختصر قیام کے بعد ہفتہ کی شب امریکہ پہنچے لیکن یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اُن کی آمد کس شہر میں ہوئی۔

اُن کے عملے کا کہنا ہے کہ امریکہ میں مسٹر صالح کے اُن زخموں کا علاج کیا جائے گا جو اُنھیں گزشتہ جون صنعاء میں صدارتی محل پر حملے کے دوران آئے تھے۔ اس سے قبل یمنی صدر کا سعودی عرب میں بھی کئی ماہ تک علاج ہو چکا ہے۔

دریں اثنا یمنی عہدے داروں نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے جنوبی حصے میں ایک اعلیٰ پولیس افسر، ایک فوجی اور چار شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

صوبہ Hadrawamout میں جرائم کی تحقیقات سے متعلق یونٹ کے سربراہ جمعہ کی شب اپنے گھر کے قریب نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔