یمن میں ایک فضائی حملے میں کم از کم تین مشتبہ عسکریت پسند ہلاک اور چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
جمعرات کو عہدے داروں نے بتایا کہ یہ کارروائی جنوبی قصبے شقراء میں کی گئی جو اُس علاقے میں ہے جہاں یمنی افواج اور القاعدہ سے منسلک جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔
یمن میں صدر علی عبداللہ صالح کی حکومت جہاں عسکریت پسندوں کے خاتمے کی کوشش کر رہی ہے وہیں اُسے حکومت مخالف بدامنی کا بھی سامنا ہے۔
ایک روز قبل دارالحکومت صنعا اور تعز شہر میں تشدد کے واقعات میں کم از کم دو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ طبی حکام کے مطابق ان افراد میں عام شہری، قبائلی جنگجو اور فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔