چوری ہونے والے ڈیٹا میں نام، اِی میل ایڈریس، ٹیلی فون نمبر، تاریخ پیدائش، پاس ورڈ، اور اکاؤنٹ ہولڈر کی شناخت کی تصدیق کرنے والے سکیورٹی سوالات شامل ہیں
واشنگٹن —
یاہو نے کہا ہے کہ سیکورٹی کے ایک بڑے تعطل کے باعث 50 کروڑ صارفین کی ذاتی معلومات چوری ہوگئی ہے۔
ڈیٹا چوری ہونے کے اس معاملے کا انکشاف جمعرات کو کیا گیا، جو مشکل میں گھرے انٹرنیٹ کے اس ادارے کو لگنے والا تازہ ترین جھٹکا ہے۔ یہ معاملہ 2014ء کے اواخر کا بتایا جاتا ہے۔
چوری ہونے والے ڈیٹا میں نام، اِی میل ایڈریس، ٹیلی فون نمبر، تاریخ پیدائش، پاس ورڈ، اور اکاؤنٹ ہولڈر کی شناخت کی تصدیق کرنے والے سکیورٹی سوالات شامل ہیں۔
یاہو نے اِس ہیکنگ کا ذمہ دار ’’حکومتی سرپرستی والے عناصر‘‘ پر لگایا ہے۔
یاہو نے اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز سے کہا ہے کہ وہ اپنے پاس ورڈ تبدیل کردیں، اگر اُنھوں نے 2014ء سے اب تک ایسا نہیں کیا۔