بدھ کے روزجنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا میں امریکہ اور الجزائر کے درمیان فائنل گروپ کا سنسنی خیز مقابلہ ہوا، جِس میں امریکہ نے الجزائر کو ایک-صفر سے شکست دے کرعالمی کپ فٹ بال کےحتمی راؤنڈ میں جگہ بنالی۔
میچ کے ابتدائی لمحات میں کئی مواقع ضائع کرنے کے بعد، لینڈن ڈینووان نےایکسٹرا ٹائیم میں میچ جیتنےوالا گول کیا۔ میچ کے اکانویں منٹ میں کیے گئے گروپ ‘سی’ کے اِس گول سے امریکہ فاتح قرار پایا اور اُسے پانچ پوائنٹ ملے ۔
1930ء کے بعد پہلی مرتبہ امریکہ نے عالمی کپ کے گروپ میں برتری حاصل کی ہے۔
میچ کے تیئیسویں منٹ میں جرمین ڈیفوکے گول کے ذریعے،انگلینڈ نے سلووانیا کو ہرا کر پانچ پوائنٹ اسکور کیے۔ لیکن گول کی شرح کی بنیاد پر امریکہ گروپ کے گراف میں سب سے آگے ہے۔ اُدھر، الجزائر اور سلووانیا کی شکست کے باعث دونوں کو ٹورنامنٹ سے باہر نکلنا پڑا۔
بعد میں آج ہی کے روز گھانا کو ایک-صفر سے شکست دے کر جرمنی نے ‘گروپ ڈی’ میں سبقت حاصل کر لی، اور 16ویں راؤنڈ کی طرف پیش قدمی کی۔ لیکن گھانا کے پاس ابھی ایک موقع باقی ہے، کیونکہ سربیا، آسٹریلیا کو شکست دینے میں ناکام رہا اور دو-ایک سے ہار گیا۔
جوہانسبرگ میں کھیلے گئے اِس میچ میں،مڈفیلڈر مِسوت اوزل نے سیکنڈ ہاف میں دوسرا گول کرکے جرمنی کی سبقت پر مہر ثبت کردی اور ٹیم کو گروپ میں اول درجے پر لاکھڑا کیا۔ اب جرمن ٹیم چھ پوائنٹ کے ساتھ دوسرے راؤنڈ میں پہنچ چکی ہے اور اتوار کو انگلینڈ کےخلاف کھیلے گی۔
آسٹریلیا کے ہاتھوں سربیا کی شکست کے باعث دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔
گھانا پہلا افریقی ملک ہے جو 16کے راؤنڈ میں داخل ہوا ہے۔ اِس کے چار پوائنٹس نے گھانا کو‘ گروپ ڈی ’ میں دوسری جگہ دلوادی ہے۔ حالانکہ آسٹریلیاکو بھی چار پوائنٹ ملے ، لیکن گھانا کو گول کی اوسط پر برتری حاصل ہوئی۔
ہفتے کو گھانا، امریکہ کے خلاف کھیلے گا۔
پریٹوریا میں امریکہ اور الجزائر کے درمیان فائنل گروپ کا سنسنی خیز مقابلہ ہوا