جان کیلی وہائٹ ہاؤس کے نئے چیف آف سٹاف مقرر

جان کیلی ایک پریس بریفنگ کے دوران۔ فائل فوٹو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سربراہ جان کیلی کو اپنا نیا چیف آف سٹاف مقرر کر دیا ہے۔

انہوں نے اپنے موجودہ چیف آف سٹاف رائنس پریبس کی ملک کے لیے خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان پر فخر ہے۔

صدر أوباما نے یہ اعلان جمعے کی سہ پہر اپنی کئی ٹوئٹس کے دوران کیا۔

نئی تقرری سے ایک روز پہلے پریبس اور وہائٹ ہاؤس کے نو منتخب کمیونیکیشن ڈائریکٹر اینتھونی سکارموچی کے درمیان تناؤ پیدا ہو گیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جان کیلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہوم لینڈ سیکیورٹی میں شاندار کام کیا ہے۔