پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے لیے اپنی حکمتِ عملی کا از سرِ نو جائزہ لینا ہوگا۔
واشنگٹن —

پیر کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کوچ نے کہا کہ 'ٹی20 ورلڈ کپ' کے 'سپر – 8' مرحلے کے آخری میچ کے لیے "ہمیں کچھ چیزوں کا دوبارہ جائزہ لینا ہے اور یقیناً ہم ان کاجائزہ لیں گے"۔
تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ ان کا اشارہ پاکستانی ٹیم کی کن کمزوریوں کی جانب ہے۔
یاد رہے کہ سپر – 8 مرحلے میں منگل کو گروپ 2 کے دو آخری میچز کھیلے جائیں گےجن میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا جب کہ بھارت کا جنوبی افریقہ سے ہوگا۔
گروپ 1 سے میزبان سری لنکا اور ویسٹ انڈیز پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔
پاکستان اور بھارت دونوں نے 'سپر – 8' مرحلے کے دو، دو میں سے اپنا ایک، ایک میچ جیت رکھا ہے۔ لیکن اگر پاکستان اپنا منگل کا میچ آسٹریلیا سے ہار بھی جائے اور جنوبی افریقہ بھارت کو کم رن ریٹ سے شکست دیدے تو گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان موجود ہے۔
آسٹریلیا اس ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو میں واٹمور کا کہنا تھا کہ گروپ 2 کی تینوں ٹیموں – جنوبی افریقہ، بھارت اور پاکستان- کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان موجود ہے۔ ان کے بقول غیر یقینی کی یہ صورتِ حال منتظمین اور تماشائیوں کے لیے دلچسپ لیکن کھلاڑیوں کے لیے اچھی نہیں۔
قومی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف حال ہی میں کھیلی گئی سیریز میں مناسب کارکردگی دکھائی تھی لیکن گزشتہ تین ہفتوں کے دوران میں آسٹریلیا نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے جس کے پیشِ نظر منگل کا میچ ان کے بقول "ایک اچھا امتحان ثابت ہوگا"۔