وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے اتوار کو کہا کہ 100 بولیور کے نوٹ بدھ تک ختم کر دیئے جائیں گے۔
لاطینی امریکہ کے ملک وینزویلا نے اس وقت زیر گردش سب سے زیادہ مالیت کے کرنسی نوٹوں کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے اتوار کو کہا کہ 100 بولیور کے نوٹ بدھ تک ختم کر دیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس وقت وینزویلا میں 100 بولیور سب سے بڑا یعنی سب سے زیادہ مالیت والا نوٹ ہے لیکن اُس کی قدر محض دو امریکی سینٹ کے برابر ہے۔
اس سے قبل حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ چھ بڑے کرنسی نوٹ جاری کرے گی جن کی مالیت 500 سے 20 ہزار بولیور ہو گی۔
صدر نکولس مدورو نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد کولمبیا کی سرحد کے ذریعے اسمگلنگ کو روکنا ہے۔
ناقدین کا کہا ہے کہ 72 گھنٹوں میں پرانے کرنسی نوٹوں سے نئے نوٹوں کی منتقلی ممکن نہیں۔
جب کہ دوسری جانب ’اے ٹی ایم‘ مشینوں کے باہر پیسے نکالنے والوں کی طویل قطاریں دیکھی گئیں۔