امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے ویتنام کے وزیر خارجہ پام بنح منح سے ملاقات میں زور دیا ہے کہ اُن کا ملک انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنائے۔
وزارت خارجہ کے سینیئرعہدیدار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ویتنام کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں ہلری کلنٹن نے دونوں ممالک کے درمیان انسانی حقوق کے موضوع پر ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
ایک عہدیدار نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہلری کلنٹن نے اپنے ویتنامی ہم منصب سے خاص طور پر مذہبی شخصیات اور ویتنام میں عیسائیوں کے گرجا گھروں سے متعلق معاملات پر غور کرنے کے لیے کہا۔
وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے عہدیداروں نے دیگر کئی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں ’ساوتھ چائنہ سی‘ کا تنازعہ، ایڈز خلاف ویتنام کے لیے امریکی امداد کے علاوہ سائنس اور تعلیم کے میدان میں دونوں ملکوں کے تعاون پر بات چیت کی گئی۔