انسانی اسمگلنگ، آٹھ ملک ’بدترین کارکردگی‘ والی فہرست میں شامل

امریکی محکمہٴ خارجہ نے ازبکستان اور ترکمانستان کی سابق سوویت ریاستوں کو ’بلیک لسٹ‘ کردہ 27 ملکوں میں شامل کیا ہے؛ جن میں میانمار، ہیٹی، جبوتی، پپوا نیو گنی، سوڈان اور سرینام جیسی نو آزمود جمہوریتیں بھی شامل ہیں

امریکہ نے جمعرات کو انسانی اسمگلنگ کی فہرست جاری کی ہے، جِس میں آٹھ ’’ناپسندیدہ ملکوں‘‘ کا اضافہ کرتے ہوئے نشاندہی کی گئی ہے کہ یہ ملک دنیا بھر میں انسانی اسمگلنگ کی کم از کم 150 ارب ڈالر کی صنعت میں کمی لانے کی کوئی کوشش نہیں کرتے۔

امریکی محکمہٴ خارجہ نے ازبکستان اور ترکمانستان کی سابق سوویت ریاستوں کو ’بلیک لسٹ‘ کردہ 27 ملکوں میں شامل کیا ہے؛ جن میں میانمار، ہیٹی، جبوتی، پپوا نیو گنی، سوڈان اور سرینام جیسی نو آزمود جمہوریتیں بھی شامل ہیں۔

اِس سالانہ فہرست میں کویت اور تھائی لینڈ کو نچلے ترین، ’تیسرے درجے کی رینکنگ‘ سے کم کرکے ’’ٹیئر 2 واچ لسٹ‘ کی اگلی فہرست میں شامل کیا ہے، یہ عندیہ دیتے ہوئے کہ وہ انسانوں کی تجارت کے انسداد کے حوالے سے بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ تاہم، اُن کی پڑتال کی جا رہی ہے۔

کویت اور تھائی لینڈ کا درجہ گھٹا کر، نئی سالانہ فہرست میں نچلی ترین تیسری سطح یعنی ’ٹیئر 3‘ پر لایا گیا ہے جب کہ ’واچ لسٹ‘ میں آگے رکھا گیا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ملک انسانی تجارت کے انسداد کے حوالے سے کوششیں تو کر رہے ہیں، لیکن اُنھیں ابھی تک چھان بین والی فہرست میں شامل رکھنا ضروری ہے۔

محکمہٴ خارجہ نے کہا ہے کہ لیبیا، صومالیہ اور یمن کی حکومتوں میں افراتفری کا دور دورہ ہے، جس کے باعث انسانی اسمگلنگ کے خلاف جاری کوششوں کا تجزیہ کرنا ممکن نہیں۔

سولہویں سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے، امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف خطوں میں انسانی اسمگلنگ ایک اہم مسئلہ ہے، خصوصی طور پر جسمانی غلامی، جس میں خواتین کو زبردستی غلام بنا کر رکھا جاتا ہے۔

بقول اُن کے، ’’ہم غلامی کے بارے میں بات کر رہے ہیں، جدید دور کی غلامی، جس میں دو کروڑ افراد شامل ہیں۔ اِن افراد کو دوزخ کے سے ماحول میں ٹھونسا جاتا ہے، جو کسی انسان کی برداشت سے باہر ہے۔ اعداد کے لحاظ سے، انسانی اسمگلنگ حیرت انگیز، وحشیانہ معاملہ ہے‘‘۔

اُنھوں نے شام میں ایک 12 برس کی بچی کی حالتِ زار کے بارے میں بتایا جنھیں داعش کے لڑاکوں نے بارہا زنا بالجبر کی اذیت دی، حالانکہ اُن کی والدہ نے جسمانی تشدد کرنے والوں سے ایسا نہ کرنے کی التجا کی تھی۔ ’’اُنھوں نے کہا کہ یہ بچی نہیں، یہ غلام ہے‘‘۔
چوٹی کے امریکی سفارت کار نے تھائی لینڈ کے ماہی گیری کے اداروں پر زور دیا کہ اُنھوں نے کارکنان کو غلام بنا کر رکھا ہے، سمندر میں اُنھیں اکیلا رکھا جاتا ہے، تاکہ اُن سے روا رکھے جانے والے رویے کا کسی کو پتا نہ چل سکے، اور گھریلو ملازموں سے غلاموں کا سلوک روا رکھا جاتا ہے جنھیں آزادی حاصل نہیں ہے۔

کیری نے کہا کہ دنیا کے امیر ترین افراد کی جانب سے اجرت پر رکھے گئے افراد سے جسمانی زیادتی روا رکھی جاتی ہے، جس کے تدارک کے لیے اقدام زیر غور ہے۔

تھائی لینڈ کی حکومت کی جانب سے یہ اطلاع دینے پر کہ وہ انسانی اسمگلنگ کے معاملات پر مقدمات درج کرکے مجرموں کو سزائیں دے رہی ہے، تھائی لینڈ کو بہتر فہرست میں ڈالا گیا ہے۔

میانمار

تاہم، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہمسایہ ملک میانمار میں حکومت کی جانب سے مرد، خواتین اور بچوں کو زبردستی غلام بنا کر رکھا جاتا ہے، جب کہ بچوں کو مسلح افواج میں بھرتی کیا جاتا ہے۔ محکمہٴ خارجہ نے کہا ہے کہ میانمار کی طرف سے اقلیتی روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا رویہ انسانی اسمگلنگ کے لیے تر نوالہ بنا دیتا ہے۔

امریکہ نے کہا ہے کہ ازبکستان کو ’ٹیئر 3لسٹ‘ میں رکھا گیا ہے چونکہ یہ وسط ایشیائی ملک بالغ آبادی کو کپاس کی چُنائی پر مجبور کرتا ہے، جب کہ غیر جانبدار مبصرین کو محنت کشوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کی چھان بین کرنے سے روکا جاتا ہے۔