امریکی وفاقی استغاثہ نے ایک سکھ علیحدگی پسند رہنما کےقتل کی ناکام سازش تیار کرنے کا الزام ایک ایسے شخص پر عائد کیا ہےجس نے بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے "سینئر فیلڈ آفیسر" ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ ’سکھس فار جسٹس" نامی تحریک کے رہنما، اٹارنی گورپتونت سنگھ امریکی شہری ہیں۔
بدھ کو امریکی محکمہ انصاف کی طرف سے منظر عام پر آنے والی دستاویزات میں بھارتی اہلکار کا نام نہیں بتایا گیا ہے. لیکن کہا گیا ہے کہ وہ نئی دہلی میں ایک سرکاری دفتر میں دوسروں کے ساتھ کام کرتا تھا اور اس نے قتل کا بندوبست کرنے کے لیے ایک بھارتی شہری نکھل گپتا کی خدمات حاصل کی تھیں۔
وفاقی استغاثہ نے الزام لگایا کہ بھارتی اہلکارنے گپتا کے ساتھ بار بار رابطہ کیا اور انہوں نے سکھ سیاسی رہنما کے قتل کے معاوضے کے ایک لاکھ ڈالر میں سے، پیشگی ادائیگی کے طور پر گپتا کو 15 ہزار ڈالر دیےتھے۔
52 سالہ گپتا،کو، جو اس وقت جمہوریہ چیک میں زیر حراست ہیں، امریکہ کی تحویل میں دیا جائے گا، انہیں مبینہ سازش کے سلسلے میں امریکہ میں کرائے کے قتل، سازش اور دھوکہ دہی کے الزامات کا سامنا ہے۔
’سکھس فار جسٹس" نامی تحریک کے رہنما، اٹارنی گورپتونت سنگھ پنوں نے، جن کے پاس امریکہ اورکینیڈا کی دوہری شہریت ہے، اس سےپہلے کہا تھا کہ وہ ایک ہدف ہیں .
انہوں نے صحافیوں کو بتایا تھاکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت انہیں بھارتی حکومت پر تنقید کرنے اور ایک آزاد ریاست خالصتان کی وکالت کرنے کی وجہ سےقتل کرنا چاہتی ہے۔
امریکی اٹارنی ڈیمیئن ولیم نے ایک بیان میں کہا، "ملزم نے بھارت سے یہاں نیویارک شہر میں، ایک ایسے بھارتی نژاد امریکی شہری کو قتل کرنے کی سازش کی، جس نے کھلے عام سکھوں کے لیے ایک خودمختار ریاست کے قیام کی وکالت کی ہے۔"
U.S. Attorney Damian Williams said: “As alleged, the defendant conspired from India to assassinate, right here in New York City, a U.S. citizen of Indian origin who has publicly advocated for the establishment of a sovereign state for #Sikhs, an ethnoreligious minority group in… https://t.co/UiLI3WKT6U pic.twitter.com/jM7kXlfUKJ
— US MEDIA INTERNATIONAL USA 🇺🇸 (@usmediaint) November 29, 2023
انہوں نے مزید کہا"ہم امریکی سرزمین پر امریکی شہریوں کو قتل کرنے کی کوششوں کو برداشت نہیں کریں گے۔"
ملزم نے جس 'ہٹ مین'کا انتخاب کیا تھا وہ دراصل ایک خفیہ ایجنٹ تھا۔ امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس آپریشن کا پتہ چلا کر اس کو درہم برہم کردیا۔
بدھ کے روز کھولی جانے والی ایک "سپرسیڈنگ" فرد جرم کے مطابق گپتا نے ایک ایسے فرد سے رابطہ کیا جس کے بارے میں ان کا خیال تھا کہ وہ جرائم پیشہ ہے ، لیکن جو دراصل ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی(DEA) کے ساتھ کام کرنے والا ایک خفیہ ذریعہ تھا۔
گپتا نےان سے نیو یارک سٹی میں ہدف(سکھ رہنما) کو قتل کرنے کے لیے ہٹ مین کو تلاش کرنے میں مدد کے لیے کہا۔
فرد جرم کے مطابق خفیہ ذریعے نے گپتا کا تعارف ایک مبینہ ہٹ مین سے کرایا جو درحقیقت ایک مریکی قانون نافذ کرنے والاانڈر کور افسر تھا۔
SEE ALSO: بلنکن جے شنکر ملاقات اوربھارت کینیڈا تنازعہڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی کی ایڈمنسٹریٹر این ملگرام نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ"جب ایک غیر ملکی سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر امریکی سرزمین پر ایک امریکی شہری کو قتل کرنے کے لیے منشیات کے ایک بین الاقوامی اسمگلر کو بھرتی کرنے کا ڈھٹائی سے ارتکاب کیا، تو ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی اس سازش کو روکنے کے لیے موجود تھی۔"
گپتا کو مبینہ طور پر ہدایت کی گئی تھی کہ اگر نیویارک کا قتل فوری طور پر نہیں کیا جا سکتا ہے، تو وہ قاتل سے کہیں کہ وہ 22 جون کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ وزیر اعظم مودی کے ریاستی دورے کے اختتام تک انتظار کرے۔
اخبارواشنگٹن پوسٹ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کو اس مبینہ سازش کے بارے میں اس کےاگلےماہ علم ہوا اور اس نے یہ معاملہ بھارتی حکومت کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھایا۔
Federal prosecutors are expected to file an indictment against an Indian national charged in June with paying a hitman to kill the Sikh separatist, who is both a U.S. and Canadian citizen. https://t.co/xPEZXK8rfw
— The Washington Post (@washingtonpost) November 29, 2023
اخبار نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ اگست کے شروع میں قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے خطے کےایک اور ملک میں اپنے ہم منصب اجیت ڈوول سے ملاقات کے دوران ذاتی طور پر اپنے خدشات شئیر کیے۔
اسی پیغام کو بعد میں سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے اس وقت آگے بڑھایا جب وہ بھارت کی ایکسٹرنل انٹیلی جنس ایجنسی کے ریسرچ اینڈ اینیلسز ونگ کے سربراہ روی سنہا سے ملنے کے لیے نئی دہلی گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر بائیڈن نے بھی اس معاملے کو اس وقت اٹھایا تھا جب وہ ستمبر میں نئی دہلی میں گروپ۔ 20 سربراہی اجلاس میں نریندرمودی سے دوبارہ ملے۔
نیویارک کی اس سازش کے بارے میں پہلی بار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کی اشاعت کے بعد، نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے گزشتہ ہفتے کہا،"جب الزامات سامنے آئےتو انڈین ہم منصبوں نے حیرت اور تشویش کا اظہار کیا" ۔
ایڈرین واٹسن کے مطابق،"انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی سرگرمی ان کی پالیسی نہیں ہے۔"
بھارت کی حکومت نے ملوث ہونے کے الزامات کی چھان بین کے لیے ایک اعلیٰ سطحی انکوائری قائم کی ہے۔
#Sikhextremist: India has constituted a high-level inquiry committee to probe allegations relating to a conspiracy to kill a Sikh extremist on American soil. #India #GurpatwantSinghPannun #ArindamBagchi https://t.co/xtehunuG19
— The Pioneer (@TheDailyPioneer) November 29, 2023
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ امریکی حکومت نے کچھ معلومات شیئر کی ہیں اور بھارت"اس طرح کی معلومات کو سنجیدگی سے لیتا ہے کیونکہ وہ ہمارے قومی سلامتی کے مفادات پر بھی اثر ڈالتے ہیں اور متعلقہ محکمے پہلے سے ہی اس معاملے کی جانچ کر رہے ہیں"۔
وی او اے کے Steve Herman کی رپورٹ۔