'وی او اے' کے ساتھ گفتگو میں امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے کہا كہ امریكہ پاكستان میں جمہوریت كے تسلسل كی حمایت جاری ركھے گا
نیویارک —
امریكی صدر براک اوباما نے بدھ كو اقوامِ متحدہ كی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مشرقِ وسطی كے ممالك پر زور دیا كہ وہ دہشت گردی كے خاتمے كے لیے عوام خاص طور پر نوجوانوں كی محرومیوں اور فرقہ وارانہ تعصب كے خاتمے كے لیے كام كریں۔
جنرل اسمبلی سے امریکی صدر کے خطاب کے بعد 'وائس آف امریکہ' کے نمائندے محمد عاطف نے امریكی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ كے ترجمان ونے چاولہ سے صدر اوباما كی تقریر اور پاك امریكہ تعلقات پر بات كی۔
'وی او اے' کے ساتھ گفتگو میں ونے چاولہ کا کہنا تھا كہ امریكہ پاكستان میں جمہوریت كے تسلسل كی حمایت جاری ركھے گا اور كسی غیر آئینی اقدام كو تسلیم نہیں كرے گا۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے مزید کیا كہا، سنتے ہیں محمد عاطف كے ساتھ ان كی بات چیت۔
Your browser doesn’t support HTML5