نیویارک: ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 4 ہلاک

نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس بات کا تعین نہیں کیا جا سکا کہ ٹرین پٹڑی پر سے کیوں اتری اور اس بات کا تعین نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کرے گا۔
اتوار کے روز صبح کے وقت نیویارک میں ایک ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس سے چار افراد ہلاک جبکہ 60 زخمی ہو گئے۔

ٹرین پر 100 افراد سوار تھے۔

مقامی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 11 کی حالت تشویشناک ہے۔

ٹرین برونکس کے علاقے سے گزر رہی تھی جب ایک موڑ پر ٹرین کی سات بوگیاں الٹ گئیں۔

ٹرین کی پہلی بوگی دور تک گھسیٹتی چلی گئی اور ہڈسن دریا کے بالکل کنارے پر جا کر رکی۔

امدادی اہلکاروں کو ٹرین سے لوگوں کو نکالنے کے لیے ٹرین کو کاٹنا پڑا۔

نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس بات کا تعین نہیں کیا جا سکا کہ ٹرین پٹڑی پر سے کیوں اتری اور اس بات کا تعین نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کرے گا۔