فلم نے ریلیز کے پہلے دن ہی پونے سات کروڑ روپے کا بزنس کیا اور ہفتہ بھی پورا نہیں ہوا کہ فلم کی کمائی 31 کروڑ روپے سے بھی آگے نکل گئی
کراچی ۔۔۔ بالی وڈ میں آج کل ’نیو کمرز‘ کے لئے خوش قسمتی کا دور چل رہا ہے۔ نوجوانوں کے لئے لکھی گئی اسٹوریز میں نت نئے چہروں کی بہار پہلی فلم سے ہی کامیابی کا زینہ طے کرکے شہرت پا رہی ہے۔ ’عاشقی 2‘ کے میگاہٹ ہونے کے بعد نئے اداکاروں کی فلم ’شدھ دیسی رومینس‘ بھی باکس آفس پر ہٹ ہو گئی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ’فلم نے ریلیز کے پہلے دن ہی پونے سات کروڑ روپے کا بزنس کیا اور ہفتہ بھی پورا نہیں ہوا کہ فلم کی کمائی 31 کروڑ روپے سے بھی آگے نکل گئی۔‘
چھوٹی کاسٹ کا ’شدھ دیسی رومینس‘ اس قدر ہٹ ہوا ہے کہ اسی فلم کے ساتھ ریلیز ہونے والی پریانکا چوپڑا کی عرصے سے منتظر فلم ’زنجیر‘ بھی پیچھے رہ گئی۔ امیتابھ کی پرانی فلم کے ری میک ’زنجیر‘ نے ریلیز کے پہلے روز صرف پونے چار کروڑ کا بزنس کیا، یعنی ’شدھ دیسی رومینس‘ سے تقریباً تین کروڑ کم کا بزنس۔
دونوں فلموں کے مجموعی بجٹ کا موازنہ کریں تو ’زنجیر‘ پر 70 کروڑ اور ’شدھ دیسی رومینس‘ پر 30کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔ ’زنجیر‘ بھارت کے 2085سنیماوٴں میں ریلیز ہوئی تھی۔
یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی ’شدھ دیسی رومینس‘ کے بارے میں انڈسٹری کے واقف کار کہتے ہیں کہ فلم کا پرنٹ اور پبلسٹی بجٹ فلم کے پروڈکشن بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔
ٹریڈ تجزیہ کار امود مہرہ کا کہنا ہے کہ یش راج فلمز نے فلم کو کم سینماوٴں میں ریلیز کیا۔ گیارہ سو میں سے 994ملٹی پلکسز تھے اور بہت کم سنگل اسکرینز تھے لیکن اس کے باوجود فلم کے کلیکشن اچھے جا رہے ہیں۔ بغیر اسٹارکاسٹ کی فلم کا شروعات میں اتنا بزنس کر لینا بڑی بات ہے۔ بیرون ملک بھی فلم کا ابتدائی ہفتے کا ایوریج بزنس ساڑھے سات کروڑ روپے رہا ہے۔
’بینڈ باجا بارات‘ اور ’چک دے انڈیا‘ سے شہرت حاصل کرنے والے منیش شرما کی ہدایتکاری میں بننے والی رومینٹک کامیڈی کے ذریعے بالی وڈ کو پری نیتی چوپڑہ اور سشانت سنگھ راجپوت کے روپ میں ایک نئی جوڑی مل گئی۔
رشی کپور اور وانی کپور بھی فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کی کہانی چھوٹے قصبے کی لڑکی گائیتری اور رگھو کے درمیان پروان چڑھتے پیار کے گرد گھومتی ہے۔ ’شدھ دیسی ر ومینس‘ کا میوزک سچن جگر نے ترتیب دیا ہے۔