شنگھائی میں آسمان کی بلندیوں کو چھوتا ہوٹل سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا

یہاں آنے والے سیاح ریسوران، بارز ، اسپا اور 84 فلور پر موجود سؤمنگ پول سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

چین میں آسمان کی بلندیوں کو چھوتا دنیا کے سب سے اونچے ہوٹلوں میں سے ایک ’شنگھائی ٹاور‘ کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق چین کے شہر شنگھائی کے ’شنگھائی ٹاور‘ کو دنیا کے سب سے بلند ہوٹل ’برج الخلیفہ‘ کے بعد دوسرا سب سے اونچا ہوٹل قرار دیا جا رہا ہے۔

’شنگھائی ٹاور‘ کی بلندی 632 فٹ ہے جب کہ اس ہوٹل میں موجود لفٹس کی رفتار 18 میٹر فی سیکنڈ ہے۔

یہاں آنے والے سیاح ریستوران، بارز ، اسپا اور 84ویں فلور پر موجود سؤمنگ پول سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

شنگھائی ٹاور چین کے ایک سرکاری گروپ ’جین جیانگ انٹرنیشنل ہوٹلز‘ کا حصہ ہے۔

’شنگھائی ٹاور‘ کی اونچائی 2000 فٹ پر مشتمل ہے جب کہ اس ہوٹل میں موجود لفٹوں کی رفتار 18 میٹر فی سیکنڈ ہے۔

دنیا کے اس دوسرے سب سے بلند ہوٹل کا افتتاح عالمی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے جزوی طور پر تاخیر کا شکار ہو گیا تھا لیکن اب اسے سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ہوٹل کے سیلز اور مارکیٹنگ ڈائریکٹر رینئی وو کا کہنا ہے کہ "جس دن ہوٹل کا افتتاح ہوا تھا اس روز ہوٹل کے ویب پیج پر بے شمار صارفین نے دلچسپی کا اظہار کیا۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ یقیناً یہ ہمارے لیے ایک حوصلہ افزا بات ہے اور ہم یہاں آںے والے لوگوں کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔