بھارتی سینسر بورڈ کی حالیہ مداخلت کے بعد یہ قیاس آرائیاں تھیں کہ بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم 'پٹھان' کی ریلیز تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے لیکن اب خود شاہ رخ خان نے واضح کیا ہے کہ فلم 25 جنوری کو ہی ریلیز ہوگی۔
فلم 'پٹھان' اپنے گانے '؛بے شرم رنگ' ؛کے ریلیز ہونے کے ساتھ ہی تنازعات کی زد میں ہے۔ بھارت میں دائیں بازو کی ہندو تنظیموں کی جانب سے فلم کو 'ہندو مخالف' قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہی نہیں بدھ کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک سنیما مال میں فلم کے پوسٹرز پھاڑ دیے گئے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق دائیں بازو کے ہندو گروہوں وشوا ہندو پریشد اور بج رنگ دل کے کارکنان نے واستراپور کے علاقے میں ایک مال میں توڑ پھوڑ کی۔
رپورٹس کے مطابق ان کارکنان نے شاہ رخ خان اوردپیکا پڈوکون کی تصاویر والے فلم کے پوسٹرز پھاڑ دیے اور تشہیری بورڈز توڑ دیے گئے۔
کارکنان کی جانب سے سنیما حکام کو دھمکی بھی دی گئی کہ وہ فلم کی ریلیز پر پابندی لگائیں۔ واقعے کی سامنے آنے والی ویڈیو میں گروپ کے اراکین کو نعرے لگاتے ہوئے اور مال کی املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
#WATCH | | Bajrang Dal workers protest against the promotion of Shah Rukh Khan%27s movie %27#Pathaan%27 at a mall in the Karnavati area of Ahmedabad | reported by news agency ANI📽️: Bajrang Dal Gujarat%27s Twitter handle pic.twitter.com/TPtcUCxw5Q
— NDTV (@ndtv) January 5, 2023
زوم ٹی وی انٹرٹینمنٹ کی رپورٹ کے مطابق واستراپور علاقے کے انسپکٹر جے کے ڈنگر کا کہنا ہے کہ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر پانچ کارکنان کو حراست میں لیا، جنہیں بعد ازاں رہا کردیا گیا۔
اس سے قبل وشوا ہندو پریشد گجرات نے کہا تھا کہ وہ خاص طور پر فلم کے گانے 'بے شرم رنگ' کی وجہ سے گجرات میں اس کی ریلیز کی اجازت نہیں دیں گے۔
وشوا ہندو پریشد گجرات کے ترجمان ہتیندراسنہ راجپوت کہتے ہیں کہ ''ہم پٹھان کی اسکریننگ کی اجازت نہیں دیں گے۔ احمدآباد میں فلم کی ریلیز کے خلاف ہمارے احتجاج کو تمام سنیما مالکان کو وارننگ کے طور پر لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ'' تمام مالکان کو اپنے تھیٹرز یا ملٹی پلیکس میں فلم کی ریلیز سے دور رہنا چاہیے۔''
خیال رہے کہ 12 دسمبر کو فلم پٹھان کا گانا 'بے شرم رنگ' ریلیز کیا گیا تھا جس میں دپیکا پڈوکون نے الگ الگ رنگوں کی بکنی پہنی ہوئی تھیں۔ مگر اس میں ایک بکنی زعفرانی رنگ کی بھی تھی جس پر دائیں بازو کی ہندو تنظیموں کی جانب سے سخت ردِ عمل سامنے آیا اور فلم کی ریلیز پر پابندی کا مطالبہ کیا جانے لگا۔
ادھر جب یہ فلم بھارتی سنسر بورڈ کے سامنے پیش کی گئی تو انہوں نے اس میں گانے اور مناظر تبدیل کرنے کی ہدایات دے کر اسے واپس کردیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی سنسر بورڈ کے سربراہ شاعر ، مصنف ا و رہدایت کار پرسون جوشی نے کہا کہ فلم کو سنسر کی گائیڈلائنز کے مطابق جانچا گیا جس کے بعد اس کے گانوں اور چند مناظر کو تبدیل کرنے کی ہدایت دی گئی۔
تاہم اب شاہ رخ خان اور یش راج فلم نے کہا ہے کہ ''پٹھان 25 جنوری کو ہندی، تمل اور تیلوگو زبان میں ریلیز کی جائے گی۔''
#Pathaan releasing in theatres on 25th Jan in Hindi, Tamil & Telugu. @thejohnabraham | #SiddharthAnand | @yrf
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) January 5, 2023
فلم کی ہدایت کاری سدھارتھ انند نے کی ہے جب کہ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم ایکشن میں نظر آئیں گے۔
اس فلم کی کاسٹ میں بالی وڈ کے دبنگ خان 'سلمان خان' بھی شامل ہیں اور مداح شا ہ رخ خان اور سلمان خان کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آتے ہیں۔
#Pathaan is an interactive movie whenever you want bhai to come in the film use the QR code on the ticket and he will come in the film. https://t.co/337ENPbR7c
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) January 4, 2023
بدھ کو ٹوئٹر پر 'آسک ایس آر کے' کے دوران ایک صارف نے سوال کیا کہ پٹھان میں سلمان خان کی انٹری کب ہوگی؟ جس کے جواب میں شاہ رخ خان نے بتایا کہ پٹھان ایک انٹرایکٹو فلم ہے اور جب بھی آپ فلم میں بھائی کو دیکھنا چاہیں۔ ٹکٹ پر موجود 'کیو آر' کوڈ استعمال کریں، وہ فلم میں آجائیں گے۔
ٹوئٹر پر ایک اور صارف نے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ کیا آپ میرے ساتھ پٹھان دیکھیں گے؟ جس پر بالی وڈ اسٹار نے جواب دیا کہ 25 جنوری کو میں تھوڑا مصروف ہوں۔ ہوسکتا ہے کہ جب آپ تیسری مرتبہ اسے دیکھنے جائیں تو ہم ساتھ ہوں۔
25 January ko main thoda busy rahunga…maybe when u go to see it third time will come along…. https://t.co/0L5eYFPRN8
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) January 4, 2023
آسک ایس آر کے کے دوران راؤڈی نامی ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ 'پٹھان پہلے ہی تباہ ہوچکی ہے، ریٹائرمنٹ لے لو۔' جس کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ 'بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے۔'
Beta badhon se aise baat nahi karte!! https://t.co/G5xPYBdUCK
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) January 4, 2023