شاہ عبد اللہ آپریشن کے بعد روبہ صحت

شاہ عبداللہ (فائل فوٹو)

سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے مطابق شہزادہ سلمان نے ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ شاہ عبداللہ خیریت سے ہیں۔
سعودی عرب کے ولی عہد نے کہا ہے کہ ملک کے فرماں روا شاہ عبداللہ کمر کے آپریشن کے بعد روبہ صحت ہیں۔

ولی عہد شہزادہ سلمان کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب 10 روز قبل علاج کے لیے شاہ عبد اللہ کی کمر کا آپریشن ہوا تھا جس کے بعد ان کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا تھا۔

سعودی بادشاہ کا آپریشن 17 نومبر کو ریاض کے ایک اسپتال میں ہوا تھا اور ابھی تک ان کی کوئی تازہ تصویر بھی جاری نہیں کی گئی ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے مطابق شہزادہ سلمان نے ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ شاہ عبداللہ خیریت سے ہیں۔

سعودی مبصرین یہ کہہ چکے ہیں کہ بادشاہ کی عمر کو دیکھتے ہوئے ان کی صحت یابی میں وقت لگ سکتا ہے جو ایک قابل فہم بات ہے۔