بالی وڈ میں رواں ماہ دیوالی کے تہوار کے موقع پر اکشے کمار کی فلم 'سوریاونشی' سنیما گھروں کی زینت بنے گی جب کہ اسی ماہ سلمان خان کی فلم 'انتم' دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔
مداحوں کو اکشے کمار اور سلمان خان دونوں کی ہی فلموں کا بے صبری سے انتظار ہے۔
ایکشن کرائم اور سنسنی سے بھرپور فلم 'سوریاونشی' میں مرکزی کردار اکشے کمار ادا کر رہے ہیں اور یہ فلم پانچ نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
سوریاونشی گزشتہ برس 24 مارچ کو ریلیز ہونا تھی لیکن کرونا وبا کی وجہ سے یہ تاخیر کا شکار ہو گئی تھی۔
Get ready for a crackling action-packed Diwali. #Sooryavanshi releasing on 5th November. #4DaysToSooryavanshi #BackToCinemas pic.twitter.com/o1dT7kdSNk
— Akshay Kumar (@akshaykumar) November 1, 2021
'سوریاونشی' کی ہدایت کاری روہت شیٹھی نے انجام دی ہے۔ فلم میں اکشے کمار ایک ڈی ایس پی کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے جو جرائم کے خلاف سرگرم ہوتے ہیں۔
اکشے کے ساتھ کترینہ کیف بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جب کہ رنویر سنگھ اور اجے دیوگن خصوصی اور مختصر کردار ادا کر رہے ہیں۔
دوسری جانب سلمان خان کی ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم 'انتم: دی فائنل ٹروتھ' 26 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
'انتم' میں سلمان خان ایک ایسے پولیس افسر کا کردار ادا کریں گے جو لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کرتا دکھائی دے گا۔
فلم کی کہانی ابھیجیت شریش دیش پانڈے، متھلیش کوشک او سدھارتھ سلوی نے لکھی ہے۔
#AntimTrailer out now… film releasing 26.11.2021 in a theatre near you…https://t.co/MGKNEbrXeP#AayushSharma @MahimaMakwana_ @manjrekarmahesh @SKFilmsOfficial @ZeeStudios_ @ravibasrur @ZeeMusicCompany @ZeeCinema @Zee5India
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) October 25, 2021
فلم کی ہدایتکاری مہیش منجریکار نے کی ہے جب کہ اس میں سلمان خان کے ساتھ ورون دھون اور ماہیما مکوانا سمیت دیگر نے اداکاری کی ہے۔