روس کی پولیس نے کہاہے کہ شورش زدہ علاقے کوہ قاف کی جنوبی جمہوریہ داغستان میں ایک مسلمان عالم اور ان کے محافظ کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔
حکام کا کہناہے کہ دینی راہنما محمد عبدالغفورف وسطی شہر بوناکسک میں جمعے کی نماز کی ادائیگی کے لیے جارہے تھے کہ وہ ایک ریمورٹ کنٹرول بم کا نشانہ بن گئے۔
ہمسایہ ریاست چچنیا میں علیحدگی کے لیے لڑی جانے والی دو لڑائیوں کے بعد شمالی کوہ قاف کے علاقے اور داغستان میں تشدد کو ہوا دینے کا الزام اسلامی انتہاپسندوں پر لگایا جاتا ہے
باغی علاقے میں ایک کٹڑ اسلامی ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں۔