'خطاطی کے فن کو عام لوگوں تک پہنچانا ہے'

Your browser doesn’t support HTML5

کوئٹہ کے قاضی رفیق کا خاندان صدیوں سے فنِ خطاطی سے منسلک ہے۔ انہوں نے اپنے بزرگوں سے یہ فن سیکھا اور اب اسے نوجوانوں اور بچوں میں منتقل کر رہے ہیں۔ وہ ان دنوں کوئٹہ کی ایک چھوٹی سے دکان میں بچوں کو خطاطی سکھاتے ہیں۔ خطاطی جیسے فن کو زندہ رکھنے والے قاضی رفیق سے ملا رہے ہیں ہمارے نمائندے مرتضیٰ زہری۔