پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزارتِ داخلہ کو حکم دیا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
عمران خان کو سیکیورٹی تھریٹ کی اطلاع کے بعد وزیرِ اعظم نے وزارتِ داخلہ کو فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق وزارتِ داخلہ نےبھی ایک مراسلے میں کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ پر بم ناکارہ بنانے سمیت دیگر سیکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔
وزارتِ داخلہ کا مراسلے میں مزید کہنا ہے کہ عمران خان کے جلسے، جلوس اور عوامی سرگرمیوں کے دوران سیکیورٹی سے متعلق غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔
عمران خان کی سیکیورٹی سے متعلق وزیرِ اعظم کے احکامات اور وزارتِ داخلہ کا مراسلہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب نئی حکومت کے خلاف اور نئے انتخابات کے انعقاد کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں بڑے جلسے کیے جا رہے ہیں۔
ملک بھر میں عمران خان جہاں بھی جائیں، ان کی سخت سکیورٹی یقینی بنائی جائے: وزارت داخلہ کا ہنگامی مراسلہعمران خان کی بنی گالہ رہائش پر بم ناکارہ بنانے سمیت دیگر سکیورٹی حکام ضروری اقدامات یقینی بنائیں: وزارت داخلہ کی مراسلہ میں ہدایات@CMShehbaz pic.twitter.com/4g5T6zX6Zb
— PTV News (@PTVNewsOfficial) April 21, 2022
جمعرات کو بھی لاہور کے مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں تحریکِ انصاف کا جلسہ ہونا ہے جس سےعمران خان خطاب کریں گے۔اس سے قبل بھی تحریک انصاف نے پشاور اور کراچی میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔
لاہور جلسے سےمتعلق پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہےکہ حکومت اس جلسے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس ضمن میں جمعرات کو لاہور میں موبائل فونز سگنلز بند ہو سکتے ہیں۔
تاہم وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پرامن عوامی اجتماعات جمہوریت کا حصہ ہیں اور وزیرِ اعظم کی ہدایت ہے کہ جلسے جلوسوں میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہ کی جائے۔
PM Shehbaz Sharif has directed Interior Division to take effecitive & immediate steps for provision of fool-proof security to ex-premier Imran Khan. He further said that peaceful public meetings are part of democracy & instructed that no hurdle should be created in this regard.
— Prime Minister%27s Office (@PakPMO) April 21, 2022