ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

ایشیا ءکپ کی تاریخ میں بھارت ،پاکستان کوسات مرتبہ اور پاکستان ،بھارت کو چار مرتبہ شکست دے چکا ہے۔

ایشیا ءکپ 2018 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کی ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ جاری ہے ۔

پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ بولر عثمان شنواری کی جگہ محمد عامر کو لیا گیا ہے جبکہ شاداب خان فٹنس ٹیسٹ میں کامیاب ہونے کے بعد حارث سہیل کی جگہ میدان میں اترے ہیں۔

ایشیا ءکپ کی تاریخ میں بھارت ،پاکستان کوسات مرتبہ اور پاکستان ،بھارت کو چار مرتبہ شکست دے چکا ہے۔ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جارہا ہے ۔

پاکستانی ٹیم میں سرفراز احمد ، فخر زمان، امام الحق، شعیب ملک، بابراعظم، شاداب خان ، محمد نواز، آصف علی، شاہین آفریدی، حسن علی اورمحمد عامر شامل ہیں۔

بھارتی ٹیم روہت شرما، شیکر دھون، امباتی رائیڈو، مہندرا سنگھ دھونی،دنیش کارتھک، بھونیشور کمار، کلدیپ یادیو، اور یزویندرا چاہل شامل ہیں۔

بنگلا دیش ، افغانستان کےخلاف ٹاس جیت گیا
بنگلا دیش اور افغانستان کے درمیان آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بنگلا دیش نےٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ ابو ظہبی میںکھیلا جارہا ہے۔

بنگلا دیش نے آج کے میچ کے لئے ٹیم میں 2اور افغان نے ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
ٹیم میں مشرفی مرتضی کپتان، لٹن داس، شکیب الحسن، نظم الحسن شانتو، مشفیق الرحیم، محمود اللہ، امرل قیص، محمد متھن، مہدی حسن، مستفض الرحمٰن اور نجم الاسلام شامل ہیں۔

دوسری جانب افغانستان ٹیم میںاصغر افغان کپتان، محمد شہزاد، احسان اللہ، رحمت شام، حشمت اللہ شاہدی، سمیع اللہ شنواری، محمد نبی، گلبدین نیب، راشد خان، آفتاب عالم اور مجیب الرحمن شامل ہیں۔