قبائلی علاقے کرم اور شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں حکومت کے حامی ایک جنجگو کمانڈر کے مرکز پر خودکش حملے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔
پاکستان کے قبائلی علاقے کرم اور شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں ہفتہ کو حکومت کے حامی ایک جنجگو کمانڈر کے مرکز پر خودکش حملے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سپین ٹل کے علاقے میں شدت پسند کمانڈر مُلا محمد نبی کے مرکز کو جب نشانہ بنایا گیا تو وہاں درجنوں مقامی جنگجو بھی موجود تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں کم از کم تین بچے بھی شامل ہیں۔
حملے سے مرکز کا ایک بڑا حصہ اور قریبی گھر منہدم ہو گئے البتہ ملا نبی حملے میں بچ گئے کیوں وہ اس وقت مرکز میں موجود نہیں تھے۔
جس علاقے میں یہ حملہ ہوا اس کی سرحدیں اورکزئی ایجنسی سے بھی ملتی ہیں۔
زخمیوں کو ہنگو کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
تحریک طالبان سے اختلاف کے بعد ملا نبی نے اپنا ایک الگ گروپ بنا لیا تھا۔
دریں اثناء صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع دیر بالا میں ہفتہ کو ایک بم دھماکے میں کم ازکم چار افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔
مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا ایک مسافر گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا۔
تاحال کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔