اسلام آباد کے ایک بڑے نجی ہوٹل میں منعقدہ نمائش میں اس مرتبہ 1922ء سے لے کر 1980ء کی ساختہ 75 مختلف گاڑیاں شائقین کی توجہ کا مرکز بنیں۔
اسلام آباد —
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پرانی اور نایاب کاروں کا تیسرا سالانہ میلہ منعقد ہوا جس میں گزشتہ سالوں کی نسبت نہ صرف گاڑیوں کی تعداد زیادہ تھی بلکہ شائقین کی تعداد بھی قابل ذکر رہی۔
ونٹیج اینڈ کلاسک کارز کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام ان گاڑیوں کے شوقین مالک ہر سال کراچی سے پشاور تک کا سفر کرتے ہیں اور راستے میں مختلف شہروں میں ان کی نمائش بھی کی جاتی ہے۔
اسلام آباد کے ایک بڑے نجی ہوٹل میں منعقدہ نمائش میں اس مرتبہ 1922ء سے لے کر 1980ء کی ساختہ 75 مختلف گاڑیاں شائقین کی توجہ کا مرکز بنیں۔
Your browser doesn’t support HTML5
اسلام آباد میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے اس نمائش میں شرکت کی اور نایاب کاروں کے شوقین مالکان سے گفتگو میں ان کی کاوشوں کو سراہا۔