افغانستان میں نیٹو افواج کے لیے سامان رسد پہنچانے کے بعد واپس پاکستا ن آنے والے ایک ٹرک پر جمعہ کو نامعلوم مسلح افراد نے خیبر ایجنسی میں حملہ کر کے ایک ٹرک ڈرائیور سمیت دو افرا د کو ہلا ک کر دیا۔
مقامی حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ پاک افغان سرحد ی علاقے جمرود میں پیش آیا اور حملہ آور وں نے بعد میں ٹرک کو آگ لگا دی۔ نیٹو کے لیے طورخم کے راستے رسد کی بحالی کے فیصلے کے بعد سامان لے جانے والے ٹرک پر یہ پہلا حملہ ہے۔
30 ستمبر کو نیٹو ہیلی کاپٹروں کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کے بعد پاکستان نے احتجاجا ً طورخم بارڈ کے راستے رسد کی سپلائی بند کر دی تھی تاہم نیٹو اور امریکہ کی طرف سے معافی اور واقعہ کی تحقیقات کے بعد گذشتہ ہفتے سپلائی لائن بحال کر دی گئی تھی۔