حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں عسکریت پسندوں کے دو گروپوں میں ہونے والے تصادم میں کم از کم 15شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ جھڑپ حافظ سعید المعروف ملا طوفان اور مولوی نبی کے گروپوں کے درمیان ہوئی۔ ملا طوفان کرم ایجنسی میں کالعدم تحریک طالبان کا سربراہ بتایا جاتا ہے جب کہ مولوی نبی کو طالبان نے اپنی تحریک سے علیحدہ کردیا تھا۔
یہ لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب دونوں شدت پسند رہنما مذاکرات کے لیے جمع تھے۔