اِس ایونٹ میں، کینیڈا کے ٹیسا ورچو اور اسکوٹ مائیر پر مشتمل جوڑے پر سبقت لے کر، امریکی جوڑے نے پہلی بار یہ اعزاز امریکہ کے نام کیا
واشنگٹن —
میرل ڈیوس اور چارلی وائٹ پر مشتمل امریکہ کی ’آئس ڈانسنگ ٹیم‘ نے سوچی کے سرمائی اولمپکس میں ایک طلائی تمغہ جیتا ہے۔
اِس ایونٹ میں، کینیڈا کے ٹیسا ورچو اور اسکوٹ مائیر پر مشتمل جوڑے پر سبقت لے کر، امریکی جوڑے نے پہلی بار یہ اعزاز امریکہ کے نام کیا۔
الینا النیخ اور نیکیتا کاٹسالوف کا روسی جوڑا تیسرے نمبر پر رہا۔
بیلاروس نے پیر کے دِن دو طلائی تمغے جیتے۔ 2014ء کے کھیلوں میں بیلاروس کی بیاتلیت دریا ڈومراشوا نے اپنے ملک کی تاریخ کا تیسرا طلائی تمغہ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئیں، اور اس طرح، وہ کامیاب ترین کھلاڑی ثابت ہوئیں، جنھوں نے تیسرا طلائی تمغہ جیتا۔
اُنھوں نے 12.5 کلومیٹر کی کھلی دوڑ جیتی تھی؛ جس سے قبل اُنھوں نے خواتین کی ذاتی اور اجتماعی مقابلوٕ میں بھی طلائی تمغہ حاصل کیا۔
بیلاروس سے تعلق کھنے والے ایک اور اسکیئر کھلاڑی، اینٹون کُشنیر نے مردوں کے مقابلوں میں آسٹریلیا اور چین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے، ایک عدد طلائی تمغہ جیتا۔
روس کے الیگزینڈر زُبکوف اور الیگزی وودا نے دو مردوں کی ایکساتھ بندھی ٹانگ کی دوڑ کے ایونٹ میں پہلی بار اپنے ملک کے لیے اعزاز جیتا۔ اُن کی جوڑی نے سوٹزرلینڈ اور امریکہ کی ٹیموں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
’اسکی جمپ‘ میں مردوں کی ٹیم کے مقابلوں میں جرمنی نے آسٹریا سے سبقت لی، جب کہ جاپان نے پیتل کا تمغہ جیتا۔
سوچی میں، روس اور امریکہ نے اب تک 18 اٹھارہ تمغے جیتے ہیں، جب کہ نیدرلینڈ نے 17 تمغے اپنے نام کیے ہیں۔ جرمنی نے سب سے زیادہ آٹھ طلائی تمغے جیتے ہیں، جس کے بعد چھ ممالک نے پانچ پانچ تمغے جیتے۔
پیر کے روز ماحول میں سخت دھند چھایا رہا، جس کے باعث، مردوں کی 15 کلومیٹر کی کھلی دوڑ اور مردوں کے ’سنوبورڈ کراس‘ کے ابتدائی مرحلے منسوخ کیے گئے۔