اولمپکس: 'الپائن اسکیئرز' کے طلائی تمغے میں 'ٹائی'

دونوں اول

خواتین کے 'ڈائون ہِلٗ مقابلے کے دوران، سلوواکیہ کی ٹینا میز اور سوٹزرلینڈ کی ڈومینک گِسین دونوں نے فاصلہ ایک منٹ اور 41.57 سیکنڈز میں طے کیا۔ دونوں فاتح قرار
بدھ کو سوچی اولمپکس کے پانچویں روز، 'الپائن اسکیئرز' کی تاریخ میں طلائی تمغے کی جیت میں پہلی بار دو خواتین کھلاڑیوں کے درمیان جیت کے نمبر مساوی ہونے پر، 'ٹائیٗ کی صورتِ حال مشکل معاملہ بنی۔

خواتین کے 'ڈائون ہِلٗ مقابلے کے دوران، سلوواکیہ کی ٹینا میز اور سوٹزرلینڈ کی ڈومینک گِسین نے فاصلہ ایک منٹ اور 41.57 سیکنڈز میں طے کیا۔ اِسی مقابلے میں، سوٹزرلینڈ ہی کی کھلاڑی، لارا گوت نے محض ایک سیکنڈ کے دسویں حصے کی تاخیر سے مرحلہ طے کیا، اور یوں، وہ تانبے کے تمغے کا حقدار بنیں۔

'نارڈک کمبائینڈ' کے ذاتی ْنارمل ہِل' مقابلے میں، جرمنی کے ایرک فرینزل نے طلائی کا تمغہ جیتا۔ 'اسکی جمپنگ' کے بعد، اُنھوں نے آسانی کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 کلومیٹر 'کراس کنٹری' دورانیہ میں نمایاں رہے۔ جاپان کے اکیتو وتابے نے چاندی، جب کہ ناروے کے میگنس کروگ نے تانبے کا تمغہ جیتا۔

بعد میں، امریکہ کے 'اپیڈ اکیٹر'، شانی ڈیوس کو مردوں کے 1000میٹر کے مقابلے میں تیسری بار طلائی تمغہ جیتنے کی کوشش کرنے والے تھے۔ مردوں کے' ڈبلز لیوج' اور خواتین کے 'ہاف پائیپ' مقابلوں کے لیے بھی تمغے دیے جائیں گے۔

اِسی اولمپکس میں، روسیوں کی جوڑی، تتیانہ ولوسوزیف اور میکسم ترانکوف پہلی 'فِگر اسکیٹرز' کے طور پر دو طلائی تمغے جیتنے والی ہیں، جونہی وہ جوڑی کے بغیر ذاتی حیثیت کے مرحلے میں اپنے جوہر دکھائیں گی۔