ہوائی میں رہنا ہی اُن کے لیے تحفے سے کم نہیں، جہاں اوباما خاندان نے ایکساتھ دو ہفتے کی چھٹیاں گزاریں، اپنے احباب کو وقت دیا، ایسے میں جب اِسی ماہ کے اواخر میں اُن کی پچاسویں سالگرہ آنے والی ہے
واشنگٹن —
سالگرہ کے موقع پر امریکی صدر براک اوباما نے اپنی بیگم کو وہ تحفہ دیا ہے، جِس کا کئی مائیں صرف خواب ہی دیکھ سکتی ہیں، یعنی بچوں کی فرمائشوں سے دور، فرصت کے لمحات۔
ہوائی میں رہنا ہی اُن کے لیے تحفے سے کم نہیں، جہاں اوباما خاندان نے ایکساتھ دو ہفتے کی چھٹیاں گزاریں، اپنے احباب کو وقت دیا، ایسے میں جب اِسی ماہ کے اواخر میں اُن کی پچاسویں سالگرہ آنے والی ہے۔
صدر اوباما اور اُن کی بیٹیاں، ساشا اور مالیا نے ’جزیرہٴ اوہائو‘ کا گرم ماحول کو چھوڑ کر ہفتے کی رات ’ایئر فورس ون‘ کے ذریعے واشنگٹن کی سرد فضاؤں کی طرف واپسی کا سفر کیا۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو پایا، آیا خاتونِ اول کب واپس آئیں گی۔
خیال کیا جاتا ہے کہ واشنگٹن واپسی کے بعد، صدر اپنی انتظامیہ کی طرف سے بے روزگاروں کے لیے ہنگامی سہولیات کا دائرہ وسیع کرنے کے اقدامات میں تیزی لانے کے احکامات صادر کریں گے۔
مسٹر اوباما اور اُن کے مشیر کانگریس پر زور دیتے رہے ہیں کہ وہ ایسے امریکیوں کو وفاقی مدد فراہم کرنے کا بندوبست کریں جو روزگار سے لگے ہوئے نہیں، اُس کی تلاش میں ہیں۔