عسکری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سید گئی میں سکیورٹی فورسز کی چوکی کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔
اسلام آباد —
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں منگل کو سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر بم حملے میں کم از کم چار اہلکار ہلاک ہو گئے۔
عسکری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سید گئی میں سکیورٹی فورسز کی چوکی کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔
اس حملے میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں شمالی وزیرستان کے مرکزی قصبے میران شاہ منتقل کر دیا گیا۔
جس علاقے میں یہ دھماکا ہوا وہاں تک میڈیا کو رسائی حاصل نہیں اس لیے ہلاکتوں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
شمالی وزیرستان افغان سرحد سے ملحقہ ہے جہاں باور کیا جاتا ہے کہ شدت پسندوں نے اپنی پناہ گاہیں قائم کر رکھی ہیں۔