فٹ بال ورلڈ کپ: افتتاحی میچ میں برازیل فاتح

کروشیا کے واحد گول کا سہرا برازیل کے دفاعی کھلاڑی مارسیلو کے سر رہا جنہوں نے گیارہویں منٹ میں اپنی ہی ٹیم کے خلاف گول کرکے کروشیا کو برتری دلائی۔
فٹ بال ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان برازیل نے کروشیا کو 1-3 سے شکست دیدی ہے۔

جمعرات کو 'گروپ-اے' کے میچ میں کروشیا کے واحد گول کا سہرا برازیل کے دفاعی کھلاڑی مارسیلو کے سر رہا جنہوں نے گیارہویں منٹ میں اپنی ہی ٹیم کے خلاف گول کرکے کروشیا کو برتری دلادی۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی برازیلی کھلاڑی کا اپنی ہی ٹیم کے خلاف یہ پہلا گول تھا جو شاید اب تمام عمر مارسیلو کا پیچھا کرتا رہے گا۔

تاہم کروشیا کی یہ برتری 29 ویں منٹ میں برازیل کی جانب سے نیمر نے گول کرکے برابر کردی۔ دوسرے ہاف میں نیمر ہی نے ایک اور گول کرکے برازیل کو 1-2 کی برتری دلادی۔

برازیل کی جانب سے تیسرا گول آسکر نے میچ کے آخری لمحات میں کیا۔

ورلڈ کپ کا اگلا میچ ہفتے کو 'گروپ-اے' کی باقی دو ٹیموں، میکسیکو اور کیمرون کے درمیان کھیلا جائے گا۔

فٹ بال ورلڈ کپ: افتتاحی میچ میں برازیل فاتح