فٹ بال ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان برازیل نے کروشیا کو 1-3 سے شکست دیدی ہے۔ جمعرات کو 'گروپ-اے' کے میچ میں کروشیا کے واحد گول کا سہرا برازیل کے دفاعی کھلاڑی مارسیلو کے سر رہا جنہوں نے گیارہویں منٹ میں اپنی ہی ٹیم کے خلاف گول کرکے کروشیا کو برتری دلادی. تاہم کروشیا کی یہ برتری 29 ویں منٹ میں برازیل کی جانب سے نیمر نے گول کرکے برابر کردی۔ دوسرے ہاف میں نیمر ہی نے ایک اور گول کرکے برازیل کو 1-2 کی برتری دلادی۔ برازیل کی جانب سے تیسرا گول آسکر نے میچ کے آخری لمحات میں کیا۔
فٹ بال ورلڈ کپ: افتتاحی میچ میں برازیل فاتح

1
کروشیا کے جیلاویک برازیل کے مارسیلو کے ساتھ گیند کے پیچھے جھگڑتے ہوئے

2
برازیل کے مارسیلو نے غلطی سے اپنے ہی گول میں گیند پھیک کر کروشیا کو ایک گول کی برتری دلادی تھی

3
برازیل کے مارسیلو کروشیا کے آیون پریسیک کی سلائیڈ کے دوران اُچھلتے ہوئے

4
کروشیا کے آوین پریسیک اور برازیل کے مارسیلو گیند کے تعاقب میں ایک دوسرے کے مدّمقابل