وزیر اعظم اتوار کو جب امریکہ کے سفر پر ہوں گے تو 15سال پہلے کے سفر کی کچھ خوش گوار اور کچھ تلخ یادیں اُن کے ہمراہ ہوں گی
پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 15سال بعد اتوار کے روز امریکہ کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے نیو یارک پہنچیں گے۔ انہوں نے آخری مرتبہ سنہ 1999 میں بطور وزیراعظم پاکستان جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔
وزیر اعظم کا یہ دورہ ان کے پچھلے دورے کی بہت سی خوش کُن مگر کچھ تلخ یادیں تازہ کرنے کا بھی سبب بنے گا۔ 15سال پہلے وہ اسی طرح جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کی غرض سے نیویارک گئے تھے۔ ان کے اس دورے کو ابھی ایک ماہ ہی گزرا تھا کہ اس وقت کے فوجی جنرل پرویز مشرف نے 12 اکتوبر1999ء کو ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا اور خود ملک کے پہلے چیف ایگزیکٹو بن بیٹھے۔
گزرے ہوئے 15 سالوں میں جہاں پاکستانی سیاست میں کئی رنگ آئے اور گئے وہیں امریکہ میں بھی اقتدار دوسری قیادت کے ہاتھوں سونپا گیا۔ 1999ء کے دورے میں نواز شریف کی ملاقات اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن سے ہوئی تھی، جبکہ اس بار صدر کے منصب پر براک حسین اوباما فائز ہیں۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری کے مطابق وزیر اعظم 22ستمبر کو اسلام آبادسے لندن کے لئے پرواز کریں گے۔ وہ ایک رات لندن میں قیام کے بعد 23ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے جہاں 27ستمبر کو انہیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنی ہے۔
نواز شریف ترکی کے دورے سے وطن واپس پہنچیں ہیں۔
ابتدا میں انہیں ترکی سے نیویارک جانا تھا۔ لیکن، تبدیل شدہ پروگرام کے تحت اب وہ دارالحکومت سے نیویارک براستہ لندن سفر کریں گے۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاظمی اور سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی امریکہ جائیں گے۔